جموں ایئر پورٹ کمپلیکس میں دو دھماکے ، کسی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں
نئی دہلی ، 27 جون (انڈیا نیرٹیو)
اتوار کے روزعلی الصباح جموں ایئر فورس اسٹیشن کے تکنیکی علاقے میں دو دھماکے ہوئے۔ تاہم ، اس کی وجہ سے کسی کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ یہ جموں ایئر پورٹ کمپلیکس کے بہت قریب ہے۔
بھارتی فضائیہ نے ٹویٹ کر کے واقعے کے بارے میں معلومات دی ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ کم شدت کے دونوں دھماکے اسٹیشن کے اعلی سیکیورٹی تکنیکی علاقے میں ہوئے ہیں۔ پہلے دھماکے سے ہوائی اڈے کے تکنیکی علاقے میں ایک عمارت کی چھت کو نقصان پہنچا۔ جب کہ دوسرا دھماکا کھلے علاقے میں کیا گیا ہے۔
اس واقعے میں کسی جانی نقصان یا کسی بڑے نقصان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔ پولیس ، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فرانزک ٹیم موقع پر ہی مختلف پہلووں کی تفتیش کر رہی ہے۔
مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں ایئرپورٹ کے تکنیکی علاقے میں بیتی شب ایک بج کر 40 منٹ کے قریب دھماکہ ہوا۔ اس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فارینسک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ بھارتی فضائیہ کے میڈیا کوآرڈینیشن سینٹر نے واقعے سے آگاہ کیا۔ فضائیہ نے کہا کہ کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے کہا کہ اس اِن دھماکوں سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا اور سامان کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
بھارتی فضائیہ کے مطابق دو چھوٹے دھماکے ہوئے۔ ایک دھماکے سے عمارت کی چھت کو معمولی نقصان پہنچا جب کہ دوسرا دھماکہ کھلی جگہ میں ہوا۔بھارتی فضائیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ ڈرون سے کیا گیا تھا۔ اس حوالے سھ مزید تفتیش جاری ہے۔ جموں شہر کی سیکورٹی کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔غیر سرکاری ذرائع کے مطابق جموں کے نروال علاقہ سے مشترکہ سیکورٹی فورسسز نے ایک بیس سالہ دہشت کو پانچ کلو آئی.ای.ڈی سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔جس کی آفیشل طور تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
وزیر دفاع کے لداخ کے دورے سے قبل جموں کے تکنیکی ہوائی اڈے پر دو بم دھماکے
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے لداخ کے دورے سے قبل ، اتوار کے روز علی الصبح میں جموں کے تکنیکی ہوائی اڈے پر دو بم دھماکے ہوئے جس میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی شناخت ایل اے سی ایس کے سنگھ اور اروند سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔ بم دھماکوں سے ایرپورٹ کی تکنیکی عمارت کو معمولی نقصان پہنچا۔
ادھر ، ایئر وائس چیف مارشل وکرم سنگھ بھی جموں پہنچ گئے ہیں۔ وہ عہدیداروں سے اس پر تفصیل سے تبادلہ خیال کریں گے اور صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
قابل ذکر ہے پہلا دھماکا ائیرپورٹ کی عمارت میں ہوا جب کہ دوسرا دھماکا زمین پر ہوا ہے۔ واقعے کے فوری بعد ہی ، تکنیکی ہوائی اڈے جانے والی سڑک کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ آرمی اور پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ ٹیکنیکل ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ ائیر پورٹ کے اندر پیرا کمانڈوز بھی پہنچ گئے ہیں۔
ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آرہی ہے کہ تکنیکی ہوائی اڈے کے اندر ہونے والے بم دھماکے ڈرون کی مدد سے کیے گئے تھے۔موقع سے گولے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ فرانزک ٹیم نے بھی تفتیش شروع کردی ہے اور انہیں بم دھماکے سے متعلق کئی سراغ مل چکے ہیں۔تکنیکی ہوائی اڈے پر سخت سیکورٹی موجود ہے اور ایسی صورت حال میں بم دھماکے کئی سوالوں کو جنم دے رہے ہیں۔