Urdu News

دہلی میں یومیہ کورونا کے نئے کیسز امسال سب سے کم

دہلی میں یومیہ کورونا کے نئے کیسز امسال سب سے کم

دہلی میں یومیہ کورونا کے نئے کیسز امسال سب سے کم

نئی دہلی،27جون(انڈیا نیرٹیو)

قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 85 نئے کیسز سامنے آئے جو امسال کے یومیہ کورونا کیسز میں سب سے کم ہیں حالاں کہ اس وبا سے اس دوران مزید نو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق 85 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 1433675 تک پہنچ گئی ہے اور ہلاکتوں کے اعداد و شمار 24961 ہو گئے ہیں جب کہ مزید 158 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے صحت یاب ہونے کی تعداد بڑھ کر 1407116 ہو گئی ہے۔ دہلی میں کورونا پوزیٹیوٹی ریٹ کم ہو کر اب 0.12 فیصد رہ گئی ہے۔

اس دوران مزید نو مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار 24961 ہو گئے ہیں۔ دارالحکومت میں شرح اموات 1.74 فیصد پر برقرار ہے۔ ہلاکتوں کے معاملے میں پورے ملک میں دہلی چوتھے مقام پر ہے۔

 دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 72920 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا اور 166310 کورونا ٹیکے لگائے گئے ہیں جن میں سے پہلی ڈوز لینے والوں کی تعداد 147873 تھی اور دوسری ڈوز لینے والوں کی تعداد 18437 ہے۔ اس درمیان دارالحکومت میں کٹینمنٹ زون کی تعداد بھی کم ہوکر 1817 رہ گئی ہے۔

Recommended