Urdu News

اعداد وشمار کا دن 29 جون 2021 کو منایا جائے گا

اعداد وشمار کا دن

 نئی دہلی:28؍جون 2021

حکومت روزانہ کی زندگی میں اعداد وشمار کے استعمال کو مقبول بنانے کیلئے اعداد وشمار کا دن منارہی ہے اور لوگوں کو احساس دلارہی ہے کہ کس طرح اعداد وشمار پالیسیوں کو وضع کرنے اور بدلنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ اسےایک خصوصی دن کے طور پر مخصوص کیا گیا ہے جو قومی سطح پر منایا جائے گا اوریہ دن  29 جون کو آنجہانی پروفیسر پی سی مہالینوبس کی سالگرہ پر منایا جائے گا ۔اس کے علاوہ یہ دن پروفیسر پی سی مہا لینوبس کی قومی اعداد وشمارنظام قائم کرنے میں ان کی غیر معمولی اور قیمتی خدمات کے صلے میں بھی منایا جائے گا۔

اس سال کووڈ -19 عالمی وبا کی وجہ سے اعداد وشمار کے دن 2021 کی خاص تقریب  کانئی دہلی کے نیتی آیوگ میں ویڈیو کانفرنسنگ ؍ویب کاسٹنگ کے ذریعہ اہتمام کیا جارہا ہے ۔اس تقریب کے مہمان خصوصی اعداد وشمار اور پروگرام کے نفاذ اورمنصوبہ بندی کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)راؤ اندرجیت سنگھ ہیں۔ نیشنل اسٹیٹس ٹکل کمیشن کے چیئر مین پروفیسر بمل کمار رائے،اسٹیٹس ٹشین آف انڈیا کے چیف اور سیکریٹری ڈاکٹر جی پی سامنتا اورانڈین اسٹیٹس ٹکل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر سنگھ مترا  بندھ اپادھیائے اقوام متحدہ کی فوڈ اور زراعت تنظیم چیف اسٹیٹس ٹشین پیٹرو گناری ،یو این ریسڈنٹ کو آرڈنیشن محترمہ ریناتا لوک ڈیسالین بھی اس موقع پر شرکا ء سے خطاب کریں گی۔اس کے علاوہ مرکز ؍ریاستی سرکاروں کے سینئر افسران اور دیگر فریق بھی ویڈیو کانفرسنگ ؍ ویب کاسٹنگ کے ذریعہ اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔

ہر سال موجودہ قومی اہمیت کا ایک مخصو ص موضوع منتخب کیا جاتا ہے ۔یہ موضوع ڈاٹا گیپس کی فائلنگ اور اییریا کے اسٹیٹس ٹیکل نظام میں بہتری کیلئے بحث و مباحثے کیلئے منتخب کیا جاتا ہے ۔اعداد و شمار کے دن 2021 کا موضوع ہے پائیدار ترقیاتی مقاصد ،بھوک کا خاتمہ،خوراک کی یقینی فراہمی کا اصول اور بہتر تغذیہ اور پائیدار زراعت کا فروغ۔

اس موقع پر ایم او ایس پی آئی بھی اپلائڈ اور تھیوریٹکل اعداد و شمار کے شعبہ میں اعلیٰ معیاری تحقیقی کام کیلئے غیر معمولی تعاون کو تسلیم کرتا ہے جس سے سرکاری اعداد و شمار کے نظام کو فائدہ پہنچے۔ اس سال  تقریب کے دوران سرکار ی اعداد وشمار 2021 میں پروفیسر پی سی مہالیبوبس نیشنل ایوارڈ اور نوجوان اسٹیٹس ٹشین 2021 کے پروفیسر راؤ نیشنل ایوارڈ کے فاتحین کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔کل ہند سطح پر منعقد اعداد شمار سے متعلق موضوع پر پوسٹ گریجویٹ طلبا کیلئے اسپارٹ ،ایس سے ،رائٹنگ ،مقابلے 2021 کے فاتحین کی بھی عزت افزائی کی جائے گی۔

 

 

 

 

Recommended