وزیر خزانہ کے ذریعہ اعلان کردہ اقدامات کے سلسلے میں وزیر اعظم کے ٹوئیٹس
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ آج وزیر خزانہ کے ذریعہ اعلان کردہ اقدامات سے اقتصادی سرگرمیوں کو مہمیز کرنے، پیداواریت کو تقویت بہم پہنچانے، برآمدات میں اضافہ کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔ انہوں نے حفظانِ صحت، بچوں کے لیے حفظانِ صحت سہولیات، کاشتکاروں، چھوٹے صنعت کاروں اور آزاد پیشہ افراد کے لیے کیے گئے اقدامات کو بھی اجاگر کیا۔
ٹوئیٹس کے ایک سلسلے کے تحت وزیر اعظم مودی نے کہا
’’آج وزیر خزانہ @nsitharaman کے ذریعہ اعلان کردہ اقدامات خصوصاً زیری علاقوں میں صحت عامہ سے متعلق سہولیات کو بہتر بنائیں گے، ساتھ ہی طبی بنیادی ڈھانچے میں نجی سرمایہ کاری کو تقویت بہم پہنچانے کے علاوہ اہم انسانی وسائل کو بڑھاوا دیں گے۔ خصوصی توجہ ہمارے بچوں کے لیے حفظانِ صحت سہولیات کو مضبوط بنانے پر مرتکز ہے۔
Measures announced by FM @nsitharaman today will enhance public health facilities, especially in under-served areas, boost private investment in medical infrastructure and augment critical human resources. Special focus is on strengthening healthcare facilities for our children.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 28, 2021
ہمارے کاشتکاروں کو مدد فراہم کرانے کو اہمیت دی گئی ہے۔ ایسے متعدد اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے جو ان کی لاگت میں تخفیف، آمدنیوں میں اضافے اور زرعی سرگرمیوں کی زبردست لچک اور پائیداری کی حمایت کرتے ہیں۔
ہمارے چھوٹے صنعت کاروں اور آزاد پیشہ افرادکے لیے مزید امداد کا اعلان کیا گیا ہے جس کا مقصد ان کی کاروباری سرگرمیوں کو برقرار رکھنے اور انہیں مزید وسعت کے لیے مدد فراہم کرنا ہے۔ سیاحت سے وابستہ افراد کو مدد فراہم کرنے کے لیے مالی تعاون سمیت مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ان اقدامات سے اقتصادی سرگرمیوں کو مہمیز کرنے، پیداواریت کو تقویت بہم پہنچانے، برآمدات میں اضافے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔ نتیجے سے مربوط بجلی تقسیم کاری اسکیم اور پی پی پی پروجیکٹوں کے لیے سہل طریقہ کار اور اثاثوں کو منافع بخش بنانے جیسے اقدامات سے اصلاحات کے لئے ہماری حکومت کی جاری عہدبندگی کا اظہار ہوتا ہے۔‘‘پیکج کے بارے میں وزارت خزانہ کی ریلیز یہاں ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔