Urdu News

فرانس میں حالیہ حملوں کے بعد سرحدوں پر کنٹرول کو مزید مضبوط بنائے گا: صدر میکرون

فرانس میں حالیہ حملوں کے بعد سرحدوں پر کنٹرول کو مزید مضبوط بنائے گا: صدر میکرون

فرانس میں حالیہ حملوں کے بعد سرحدوں پر کنٹرول کو مزید مضبوط بنائے گا: صدر میکرون

پیرس،06نومبر(انڈیا نیرٹیو)

فرانسیسی صدر عمانوایل میکرون نے کہا ہے کہ مختلف شہروں میں حالیہ حملوں کے بعد ملک کی سرحدوں پر کنٹرول کو مضبوط بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ ایک چیچن نژاد نوجوان نے 16 اکتوبر کو فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے نواح میں واقع ایک اسکول کے استاد کا توہین آمیز خاکے دکھانے کے الزام میں سرقلم کردیا تھا۔تاریخ کا مضمون پڑھانے والے اس استاد نے اکتوبر کے اوائل میں اپنی جماعت میں پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے توہین آمیز خاکے دکھائے تھے۔

فرانسیسی صدر عمانوایل میکرون نے مقتول استاد سیموئل پٹی کی اس حرکت کا اظہار رائے کی آزادی کے نام پر دفاع کیا تھا اور اس کو خراجِ عقیدت پیش کیا تھا۔ان کے اس طرزِعمل پر اسلامی دنیامیں سخت غیظ وغضب پایا جارہا ہے اور احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے کے روز فرانس کے شہر لیون میں ایک مسلح شخص نے ایک چرچ میں آرتھوڈکس پادری کو گولی ماردی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔فائرنگ کرنے والا حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

اس واقعے سے دوروز قبل فرانس کے شہر نیس میں ایک گرجا گھر میں ایک تیونسی نوجوان نے تین افراد کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا تھا۔اس حملے کے الزام میں فرانسیسی حکام نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

بعض فرانسیسی وزرانے حال ہی میں خبردار کیا ہے کہ ملک میں اسلامی جنگجوؤں کے مزید حملوں کا خطرہ ہوسکتا ہے۔فرانسیسی صدر عمانوایل میکرون نے مذکورہ واقعے کے بعد عبادت گاہوں اور اسکولوں کے باہر مزید چار ہزار فوجی تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

Recommended