Urdu News

افغانستان: دھماکے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ، 2 زخمی

افغانستان: دھماکے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ، 2 زخمی

افغانستان: دھماکے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ، 2 زخمی

کابل ، 06 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں ایک دھماکے میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ جمعہ کی صبح اس وقت پیش آیا جب پولیس افسران سڑک کنارے نصب بم میں پھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔ افغان پولیس یا طالبان نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

دو دہائیوں سے جاری تشدد کو روکنے کے لیے افغان حکومت کا وفد اور طالبان دوحہ میں مسئلہ کے سیاسی حل کے بارے میں بات چیت کررہے ہیں۔اس بات چیت سے کیا نتیجہ نکل کر سامنے آتا ہے ، یہ دیکھنے والی بات ہوگی ۔

افغانستان میں اس طرح کے دھماکوں کا سلسلہ روکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ کچھ دن قبل ہرات، اس کے بعد کابل یونیورسٹی میں مبینہ دہشت گردی ، بہت کچھ بتاتا ہے۔

افغانستان میں سیاسی حل کی تلاش کب تک جاری رہے گی؟ اس کے بعد میں کچھ کہا نہیں جا سکتا، اس طرح کے دھماکے افغانستان کے لیے بہت مضر ہے۔ کیوں کہ ان دھماکوں میں آئے دن کتنی بے گناہ جانیں جاتی ہیں، اس کا اندازہ لگاپانا ایک مشکل ترین کام ہے۔

افغانستان میں امن و سکون کے دشمن اس طرح کے غلط کاموں کو بہت بے باکی سے انجام دے رہا ہے۔ افغانستان کئی دہائیوں سے مسلسل جنگ کی لپٹ میں ہے۔ افغانستان کے شہریوں کی حالت نہایت ہی ناگفتہ بہ ہے،اس طرح کی دہشت گردی امور کی روک دھام کے لیے جلد قدم اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ افغانستانی معاشرے کو پھر سے مستحکم کیا جا سکے۔

Recommended