Urdu News

ترکی میں  خوفناک زلزلہ،ہر طرف تباہی کا منظر

ترکی میں  خوفناک زلزلہ،ہر طرف تباہی کا منظر

<h3 style="text-align: center;">ترکی میں  خوفناک زلزلہ،ہر طرف تباہی کا منظر</h3>
<p style="text-align: right;">ازمیر،ترکی (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p style="text-align: right;">ترکی کے اہم ترین شہر ازمیر اور استنبول میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں آنے والے زلزلے نے ہر طرف تباہی مچادی ہے۔ ازمیر شہر میں عمارتیں لرز اٹھیں، کئی عمارتیں گر گئیں اور متعدد کو نقصا ن بھی پہنچا ہے۔دوسری طرف ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ازمیر کے علاقے سفری حصار  سے  17 کلومیٹر دور بحیرہ ایجیئن میں 6.6 شدت کے زلزلہ کے جھٹکےمقامی وقت کےمطابق چار بجکر51منٹ پر محسوس کئے گئے،زیر زمین زلزلے کی گہرائی  16.54 کلومیٹرریکارڈ کی گئی۔زلزلے سے کئی عمارتوں کے منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جب کہ زلزلے کے بعد ہی تباہی  کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ عمارتوں کے ملبے میں پھنسے لوگوں کو ڈھونڈ رہے ہیں۔ ترکی میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے یورپ اور افریقہ میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ بلغاریہ، یونان، لیبیا، برطانیہ اور مصر کو بھی ترکی میں آنے والے زلزلے نے لرزا دیا ہے۔ امریکن جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7 محسوس کی گئی ۔ اس کا مرکز ازمیر صوبے سے 17 کلومیٹر دور کا ساحلی علاقہ تھا۔</p>.

Recommended