Urdu News

عراق میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان خون ریز تصادم

عراق میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان خون ریز تصادم

<h3 style="text-align: center;">نڈیا</h3>
<p style="text-align: right;">بغداد،02نومبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p style="text-align: right;"> عراق کے شہر بصرہ میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ واقعہ اندلس اسکوائر میں دھرنا منتشر کرنے کی کوشش کے دوران پیش آیا۔ پولیس نے حکومت کے خلاف دھرنا دینے والےمظاہرین پر دھاوا بول دیا جس پر مظاہرین نے بھی پولیس پر سنگ باری کی۔سماجی کارکنوں کے مطابق انسداد ہنگامہ آرائی پولیس نے رات گئے وسطی بصرہ میں البحریہ اسکوائر کو مظاہرین سے خالی کراتے ہوئے وہاں پر موجود دھرنا منتشر کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے دھرنے کی وجہ سے بند کی گئی شاہراہ کو بھی کھول دیا گیا ہے۔بصرہ میں پولیس کی جانب سے اسکوائر خالی کرانے کی کارروائی سے چند گھںٹے قبل سیکیورٹی فورسز نے بغداد کے وسط میں البحریہ اسکوائر کا دھرنا ختم کرایا۔عراقی آپریشنز کمانڈ کی طرف سے جاری کردی ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ التحریر اسکوائر وسطی بغداد میں الجمہوریہ پل کو مظاہرین کے قبضے سے چھڑا کر انہیں ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔</p>.

Recommended