Urdu News

پاکستان: گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا آغاز

پاکستان: گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا آغاز

پاکستان: گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا آغاز

اسلام آباد ، 15 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

اتوار کی صبح سے ہی گلگت بلتستان کو عارضی صوبے کا درجہ دینے کے سلسلے میں وسیع پیمانے پر احتجاج کے درمیان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا آغاز ہوگیا ہے۔

مجموعی طور پر 745361 ووٹرز 23 حلقوں سے امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔ یہاں کل 1141 پولنگ بوتھ ہیں جن میں سے 577 حساس اور 297 انتہائی حساس ہیں۔

23 حلقوں سے 330 امیدواروں کی قسمت داو پر لگی ہے۔ ووٹنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی ۔

خطے کی انتظامیہ نے بتایا کہ15900 سیکورٹی دستے تعینات کیے ہیں۔ گلگت بلتستان ، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، سندھ اور بلوچستان کی سیکیورٹی فورسز کو گلگت بلتستان روانہ کردیا گیا ہے۔

گیلپ اور پلس کنسلٹنٹ کے سروے کے مطابق ، پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے وزیر اعظم عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین قریبی لڑائی ہورہی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (نواز) تیسرے نمبر پر ہے۔

Recommended