Categories: بھارت درشن

اتحادی فوج نے حوثی باغیوں کے6 بمبار ڈرون مار گرائے

اتحادی فوج نے حوثی باغیوں کے6 بمبار ڈرون مار گرائے

ریاض،13نومبر( انڈیا نیرٹیو)

یمن میں آئینی حکومت کی بحالی میں معاون عرب اتحادی فوج نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی سعودی عرب پر ڈرون کے ذریعے حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے حوثی باغیوں کے 5 ڈرون طیارے مار گرائے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحادی فوج کی طرف سے جمعہ کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے پانچ بمبار ڈرون سعودی عرب پر حملے کے لیے فضا میں چھوڑے۔ عرب اتحادی فوج اور سعودی عرب کے فضائی دفاع کے حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان ڈرون طیاروں کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی انہیں تباہ کر دیا۔

عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ وہ حوثی باغیوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی روک تھام اور سعودی شہریوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنا مشن جاری رکھے گا۔عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے گزشتہ روز چار بمبار ڈرون سعودی عرب کی طرف بھیجے تھے جنہیں تباہ کر دیا گیاہے۔ عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ تین ڈرون یمن کی حدود کے اندر مار گرائے گئے جب کہ ایک بمبار ڈرون کو یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر مار گرایا گیا۔

قبل زیں اتحادی فوج کے ترجمان نے الحدیدہ شہر سے بحر احمر میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے بھیجی گئی دو بمبار کشتیوں کو تباہ کردیا تھا۔ انہوں نے بمبار کشتیوں کے ذریعے حملے کی منصوبہ بندی کو دہشت گردی اور خطے میں بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago