Urdu News

فرانس کا مالی میں فضائی حملہ، 50 سے زائد افراد ہلاک

فرانس کا مالی میں فضائی حملہ، 50 سے زائد افراد ہلاک

<h3 style="text-align: center;">فرانس کا مالی میں فضائی حملہ، 50 سے زائد افراد ہلاک</h3>
<p style="text-align: right;">پیرس،03نومبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p style="text-align: right;">فرانس کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس کی فوج نے گزشتہ ہفتے مالی میں جہادی گرپوں کے خلاف جو آپریشن شروع کیا تھا اس کی کارروائیوں کے دوران مالی کے مرکزی علاقے میں القاعدہ سے منسلک 50 سے زیادہ شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق چار مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔فرانس کی وزیر دفاع فلورنس پارلی کا کہنا تھا کہ ’’میں ایک بڑی اہمیت کے حامل آپریشن کا انکشاف کرنا چاہتی ہوں جو بارکھان فورسز نے 30 اکتوبر کو مالی میں انجام دیا تھا۔ اس میں 50 سے زیادہ جہادیوں کو بے اثر کیا گیا اور بڑی تعداد میں ہتھیار اور دیگر ساز و سامان بھی ضبط کرنے میں کامیابی ملی۔‘‘وزات دفاع کے ایک ترجمان کرنل فریڈرک باربیری نے ایک بیان میں کہا’’چار شدت پسندوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔‘‘ صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ شدت پسند ایک فوجی ٹھکانے پر حملے کی تیار کر رہے تھے اور ان کے ٹھکانوں سے دھماکہ خیز مواد سمیت خود کش جیکٹ برآمد کی گئی ہیں۔</p>
<img class="alignnone wp-image-15027" src="https://urdu.indianarrative.com/wp-content/uploads/2020/11/France-airstrike-Mali-50-killed-1-300×199.jpg" alt="فرانس کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس کی فوج نے گزشتہ ہفتے مالی میں جہادی گرپوں کے خلاف جو آپریشن شروع کیا تھا اس کی کارروائیوں کے دوران مالی کے مرکزی علاقے میں القاعدہ سے منسلک 50 سے زیادہ شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔" width="761" height="505" />
<p style="text-align: right;">فرانس کی وزیر دفاع پارلی نے مالی کے دارالحکومت بماکو میں عبوری حکومت کے بعض حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ فرانس نے یہ کارروائی برکینا فاسو اور نائیجریا کی سرحدی علاقوں کے ان مقامات پر کارروائی کی تھی جہاں سرکاری افواج اسلامی انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے جہادی گرپوں سے برسرپیکار ہیں۔</p>.

Recommended