Urdu News

نائب صدر جمہوریہ نے لال قلعہ میدان میں دسہرہ کی تقریبات میں شرکت کی

نائب صدرجمہوریہ 14 مئی کو راجستھان جائیں گے

نائب صدر جمہوریہ نے لال قلعہ میدان میں دسہرہ کی تقریبات میں شرکت ک

نائب صدر جمہوریہ، جناب جگدیپ دھنکھر اور ڈاکٹر سدیش دھنکھر نے آج نئی دہلی کے لال قلعہ میدان میں شری دھارمک لیلا کمیٹی کے زیر اہتمام دسہرہ کی تقریبات میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب دھنکھر نے کہا کہ نائب صدر جمہوریہ ہند کا عہدہ سنبھالنے کے بعد دہلی میں یہ ان کا پہلا عوامی پروگرام تھا اور وہ ہر ایک کی طرف سے دکھائے جانے والے پیار اور محبت کے جذبے سے مغلوب ہوئے۔

انھوں نے مزید کہا کہ رام راج کے مفہوم کے مطابق آج شیطانی اور تباہ کن طاقتیں ہار رہی ہیں اور ان پر اچھائی غالب آ رہی ہے۔

شری دھارمک لیلا کمیٹی کو 100 شاندار سال مکمل کرنے پر مبارکباد دی

نائب صدر کو رام لیلا کے منتظمین کی طرف سے گدا پیش کیا گیا . اور انھوں نے امن کی علامت سفید کبوتر بھی چھوڑے۔ اس کے بعد، انھوں نے کمان پکڑی. اور علامتی طور پر اس موقع پر راون دہن (پتلا جلانے) کے نشان پر تیر چلایا۔

جناب دھنکھر نے شری دھارمک لیلا کمیٹی کو 100 شاندار سال مکمل کرنے پر مبارکباد دی. اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کے دوران انھوں نے کمیٹی کی طرف سے شائع کردہ رام لیلا سووینئر بھی جاری کیا۔

جناب وی کے سکسینا، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر، ڈاکٹر ہرش وردھن،

جناب رام ناتھ کووند، سابق صدر، جناب وی کے سکسینا. دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر، ڈاکٹر ہرش وردھن، ممبر پارلیمنٹ اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب دھنکھر نے کہا کہ نائب صدر جمہوریہ ہند کا عہدہ سنبھالنے کے بعد دہلی میں یہ ان کا پہلا عوامی پروگرام تھا. اور وہ ہر ایک کی طرف سے دکھائے جانے والے پیار اور محبت کے جذبے سے مغلوب ہوئے۔

Recommended