Urdu News

مدرسے میں ہونے والے بم دھماکے میں چار افراد ہلاک اور 26 کے قریب زخمی

مدرسے میں ہونے والے بم دھماکے میں چار افراد ہلاک اور 26 کے قریب زخمی

مدرسے میں ہونے والے بم دھماکے میں چار افراد ہلاک اور 26 کے قریب زخمی

اسلام آباد ، 27 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

پاکستان کے شہر پشاور میں ایک مدرسے میں ہونے والے بم دھماکے میں چار افراد ہلاک اور 26 کے قریب زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ، زخمیوں کو علاج کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور وہ امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ، دھماکے کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔تاہم یہ بات یقینی ہے کہ پشاور ایک دھماکے سے لزر اٹھا۔ آج کل پاکستان میں اس طرح کی دھماکے آئے دن ہورہے ہیں۔ کوئٹہ کے بعد پشاور میں یہ دوسرا دھماکہ ہے۔ اس سے قبل کراچی میں بھی ایک زوردار دھماکہ ہوا تھا۔ پولیس اور تفتیش ایجنسیاں اس تعلق سے کوئی بھی وضاحت دینے سے قاصر ہے۔

پولیس حکام نے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ دھماکہ دیر کالونی کی مسجد میں اس وقت ہوا جب لوگ نمازِ فجر کے بعد درس کے لیے جمع تھے۔ اب تک دھماکے کی نوعیت کے بارے میں سرکاری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا البتہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکہ گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق درس کے دوران ایک شخص نے مبینہ طور پر آکر ایک بیگ مسجد کے احاطے میں رکھ کر فرار ہوگیا تھا جس کے بعد زور دار دھماکا ہوا

Recommended