<h3 style="text-align: center;">ونگ کمانڈرابھینندن کو پاکستان نے ڈر کی وجہ سے رہا کیا تھا</h3>
<p style="text-align: right;">پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شاہ نے حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ ابھینند ن کو جانے دیں ورنہ ہندستان حملہ کردے گا۔پاکستان میں داخل ہوکرسیکڑوں دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبراور ثبوت دیر سے ہی سہی مگر ہاتھ آیا ہے۔ یہ ثبوت خود پاکستانی نے دیا ہے۔ پاکستانی پارلیمنٹ میں سابق اسپیکر ایاز صادق نے بتایا ہے کہ پاکستانی حکومت کی کیا حالت تھی؟حالت یہ تھی کہ پاکستان ، ہندستان کے حملوں کے خوف سے کانپ رہا تھا۔</p>
<p style="text-align: right;">یاد رہے ، 14 فروری 2019 کو ، ہندستانی فضائیہ نے پلوامہ حملے کا بدلہ لینے کے لیے 26 فروری کی رات کو پاکستان کے اندر خیبر پختونخوا میں حملہ کیا تھا اور بالاکوٹ میں جیش محمد کے بڑے دہشت گرد مرکز کو تباہ کردیاتھا۔ اس حملے میں سیکڑوں دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔</p>
<p style="text-align: right;">گزشتہ روزپاکستانی پارلیمنٹ میں سابق اسپیکرایاز صادق نے یہ اطلاع دی کہ پاکستان کو یہ خوف تھا کہ ہم نے کمانڈر ابھینندن کورہا نہیں کیا تو ہندستان ہم پر حملہ کردے گا۔ اس کی اطلاع پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایاز صادق کو دی تھی۔ اس خلاصے نے ایک طرح سے ہنگامہ برپا کرکے رکھ دیا ہے۔پاکستانی سیاست داں کا یہ بیان اپنے آپ میں ایک بہت بڑا انکشاف ہے۔ ہندستان میں بھی اس انکشاف کو لے کر بیان بازی شروع ہوگئی ہے اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ بیان بازی کب تک جاری رہے گی اور اس بیان کو بہارالیکشن میں کس طرح کیش کیا جائے گا؟ یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔</p>.