Urdu News

ہندوستان کی ایک صوفی تنظیم نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پانچ سال کی پابندی کو ‘مناسب’ قرار دیا

پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پانچ سال کی پابندی

PFI اور اس سے منسلک تنظیموں پر پابندی  مناسب
نئی دہلی. مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا (ایم ایس او)، ہندوستان کی ایک صوفی طلبہ تنظیم ہے۔ اس تنظیم نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پانچ سال کی پابندی کو ‘مناسب’ قرار دیا گیا ہے۔ ایم ایس او نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ہندوستان کے نوجوان سخت گیر نظریہ کوچھوڑ کر حقیقی اسلام کے تصوف کے ساتھ مضبوطی سے جڑجائیں۔
آل انڈیا امام کونسل،نیشنل کنفیڈریشن آف ہیومن رائٹس آرگنائزیشن
یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں تنظیم نے کہا کہ پی ایف آئی اور اس سے منسلک تنظیمیں جیسے کیمپس فرنٹ آف انڈیا، ری ہیب فاؤنڈیشن آف انڈیا، ری ہیب فاؤنڈیشن (کیرالہ)، آل انڈیا امام کونسل،نیشنل کنفیڈریشن آف ہیومن رائٹس آرگنائزیشن، نیشنل ویمن فرنٹ، جونیئر فرنٹ اور مپاورانڈیا فاؤنڈیشن کی مسلسل غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ایسے میں ہندوستان کے مسلم نوجوانوں، طالب علموں، خواتین، بچوں، اماموں اور عام لوگوں کو ساتھ لے کر پی ایف آئی جن خطرناک ڈیزائنوں پر کام کر رہی تھی، اسے درست نہیں کہا جا سکتا۔
بنگلہ دیش کی دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوۃ
ریلیز میں کہا گیا کہ کیرالہ حکومت نے اپنے حلف نامے میں پی ایف آئی پر 27 قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگایاہے۔وہیں شام میں اسلامک اسٹیٹ میں شامل ہونے اور دہشت گرد تنظیموں کا لٹریچر حاصل کرنے کے لیے سرگرم کارکن کے ہونے کاا دعوی کیا تھا. اسی طرح 28 ستمبر 2022 کوپی ایف آئی سمیت اس سے منسلک تنظیموں پرپانچ سال کے لئے لگائے گئے پابندی پرسرکاری گزٹ میں بنگلہ دیش کی دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوۃ سے  روابط کا حوالہ دیا گیا ہے۔
یہ بات مشہور ہے کہ پی ایف آئی کے قومی صدر اوماعبدالسلام سمیت کئی عہدے دار اس سے قبل کالعدم طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا (SIMI) میں رہ چکے ہیں۔ اس طرح، یہ کہنا مناسب ہو گا کہ سمی PFI کی ایک مضبوط شکل بن کر ابھری ہے۔
کیرالہ میں کئی مجرمانہ واقعات میں کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے لڑکوں کے ملوث ہونے اور نماز جمعہ سے قبل امام کونسل کے کئی اماموں کی آگ لگانے والی تقریروں نے مسلمانوں کو ہی نقصان پہنچایا ہے۔ ایسے میں پی ایف آئی اور اس سے منسلک تنظیموں کے مسلسل غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے کے بعد لگائی گئی پانچ سالہ پابندی مناسب اور جائز ہے۔ ایم ایس او نے تمام مسلم نوجوانوں کو دعوت دی ہے کہ وہ تصوف کی تعلیم حاصل کریں، وطن سے محبت کریں اور ملک کی تعمیر وترقی کے لئے کام کریں۔

Recommended