| PFI اور اس سے منسلک تنظیموں پر پابندی مناسبنئی دہلی. مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا (ایم ایس او)، ہندوستان کی ایک صوفی طلبہ تنظیم ہے۔ اس تنظیم نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پانچ سال کی پابندی کو ‘مناسب’ قرار دیا گیا ہے۔ ایم ایس او نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ہندوستان کے نوجوان سخت گیر نظریہ کوچھوڑ کر حقیقی اسلام کے تصوف کے ساتھ مضبوطی سے جڑجائیں۔ آل انڈیا امام کونسل،نیشنل کنفیڈریشن آف ہیومن رائٹس آرگنائزیشنیہاں جاری ایک پریس ریلیز میں تنظیم نے کہا کہ پی ایف آئی اور اس سے منسلک تنظیمیں جیسے کیمپس فرنٹ آف انڈیا، ری ہیب فاؤنڈیشن آف انڈیا، ری ہیب فاؤنڈیشن (کیرالہ)، آل انڈیا امام کونسل،نیشنل کنفیڈریشن آف ہیومن رائٹس آرگنائزیشن، نیشنل ویمن فرنٹ، جونیئر فرنٹ اور مپاورانڈیا فاؤنڈیشن کی مسلسل غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ایسے میں ہندوستان کے مسلم نوجوانوں، طالب علموں، خواتین، بچوں، اماموں اور عام لوگوں کو ساتھ لے کر پی ایف آئی جن خطرناک ڈیزائنوں پر کام کر رہی تھی، اسے درست نہیں کہا جا سکتا۔ بنگلہ دیش کی دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوۃریلیز میں کہا گیا کہ کیرالہ حکومت نے اپنے حلف نامے میں پی ایف آئی پر 27 قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگایاہے۔وہیں شام میں اسلامک اسٹیٹ میں شامل ہونے اور دہشت گرد تنظیموں کا لٹریچر حاصل کرنے کے لیے سرگرم کارکن کے ہونے کاا دعوی کیا تھا. اسی طرح 28 ستمبر 2022 کوپی ایف آئی سمیت اس سے منسلک تنظیموں پرپانچ سال کے لئے لگائے گئے پابندی پرسرکاری گزٹ میں بنگلہ دیش کی دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوۃ سے روابط کا حوالہ دیا گیا ہے۔ یہ بات مشہور ہے کہ پی ایف آئی کے قومی صدر اوماعبدالسلام سمیت کئی عہدے دار اس سے قبل کالعدم طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا (SIMI) میں رہ چکے ہیں۔ اس طرح، یہ کہنا مناسب ہو گا کہ سمی PFI کی ایک مضبوط شکل بن کر ابھری ہے۔ کیرالہ میں کئی مجرمانہ واقعات میں کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے لڑکوں کے ملوث ہونے اور نماز جمعہ سے قبل امام کونسل کے کئی اماموں کی آگ لگانے والی تقریروں نے مسلمانوں کو ہی نقصان پہنچایا ہے۔ ایسے میں پی ایف آئی اور اس سے منسلک تنظیموں کے مسلسل غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے کے بعد لگائی گئی پانچ سالہ پابندی مناسب اور جائز ہے۔ ایم ایس او نے تمام مسلم نوجوانوں کو دعوت دی ہے کہ وہ تصوف کی تعلیم حاصل کریں، وطن سے محبت کریں اور ملک کی تعمیر وترقی کے لئے کام کریں۔ |
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…