قومی

ملک کے دوسرے سی ڈی ایس بنے لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان

ہیلی کاپٹر حادثہ میں جنرل راوت کی موت کے بعد سے خای تھا فوجی دستوں کے سر براہ کا عہدہ 

حکومت ہند کے ملٹری افیئرس  کے سکریٹری کا بھی عہدہ سنبھالیں گے لیفٹیننٹ جنرل چوہان 

 مرکزی حکومت نے تقریباً 10 ماہ بعد ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان کو ملک کا اگلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) مقرر کیا ہے۔ وہ  بھارت سرکار کے ملٹری آف افیئرز کے سکریٹری کا بھی عہدہ سنبھالیں گے۔

مرکزی حکومت نے انیل چوہان کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ مسلح افواج کے سربراہ کا عہدہ ملک کے پہلے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت کے بعد خالی ہوا تھا۔

گزشتہ سال 8 دسمبر کو ملک کے پہلے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت کے بعد مرکزی حکومت نے اس خالی عہدہ پر تقرری کے لیے دفاعی افواج کے قوانین میں بڑی تبدیلی کی تھی۔

وزارت دفاع کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ کوئی بھی حاضر سروس یا ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل جس کی عمر 62 سال سے کم ہے، ایئر مارشل اور وائس ایڈمرل چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کے عہدے کے لیے اہل ہوں گے۔

اسی لیے نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کا تقرر کیا گیا ہے۔اس مقصد کے لیے مرکزی حکومت حاضر اور ریٹائرڈ فوجی افسران کے ناموں پر غور کر رہی تھی۔

گزشتہ سال دسمبر میں ایک فضائی حادثے میں سابق سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی موت کے بعد 10 مہینوں کے غور و خوضکے بعد، آخر کار ملک کو اپنا دوسرا چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) مل گیا۔ مرکزی حکومت نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان کے نام کو منظوری دے دی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago