Urdu News

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پبلک سیکٹر کے بینکوں کا جائزہ لیا

وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے پبلک سیکٹر کے بینکوں میں درج فہرست ذاتوں کے لیے قرض اور دیگر فلاحی اسکیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج یہاں پبلک سیکٹر کے بینکوں (پی ایس بی) کے سی ایم ڈی کے ساتھ درج فہرست ذاتوں کے لیے قرض اور دیگر فلاحی اسکیموں سے متعلق پی ایس بی کی کارکردگی کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ جائزہ میٹنگ میں درج فہرست ذاتوں کے قومی کمیشن کے چیئرمین جناب وجے سامپلا؛ اور این سی ایس سی کے ممبران جناب سبھاش رام ناتھ پاردھی اور ڈاکٹر انجو بالا؛ مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کسن راؤ کراڈ؛ اور محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس) کے سکریٹری جناب سنجے ملہوترا اور ڈی ایف ایس اور این سی ایس سی کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔

Image

محترمہ سیتا رمن نے پبلک سیکٹر کے بینکوں کی طرف سے درج فہرست ذات سے تعلق رکھنے والی برادری کو قرض دینے اور ریزرویشن، بیک لاگ خالی اسامیوں، فلاحی اور شکایتوں کے نمٹارہ کے طریقہ کار وغیرہ کے معاملے میں ان کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا۔

جائزہ میٹنگ کے دوران، وزیر خزانہ نے درج ذیل باتیں کہیں:
  • بینکوں کو ایک مقررہ وقت میں باقی رہ جانے والی خالی اسامیوں کی قلیل تعداد کو پُر کرنا ہے۔
  • درج فہرست ذات کے لیے مختلف سرکاری محکموں کی متعدد اسکیموں کو اکٹھا . کرکے انہیں مالی امداد دیتے ہوئے آگے اور پیچھے کی لنکیجز
  • بینکوں کو تمام اسکیموں میں درج فہرست ذاتوں کی کوریج کو بڑھانا ہے اور پبلک سیکٹر کے بینکوں کے سربراہوں کو مشورہ دیا کہ وہ صلاحیت سازی، کاروباری ترقی کے لیے ان کی ضروریات کو بھی دیکھیں کیونکہ بینکوں اور مالیاتی اداروں میں درج فہرست ذاتوں کی شرح کل افرادی قوت کا تقریباً 18 فیصد ہے۔
 ڈی ایف ایس کے ذریعے خصوصی مہم
  • بینک آؤٹ سورس کی جا رہی ملازمتوں کے لیے یکم اکتوبر سے مناسب ڈیجیٹل ریکارڈ بنائیں. خاص طور پر صفائی ملازمین جیسے عہدوں کے لیے۔
  • ایس سی کمیونٹی سے متعلق تمام زیر التواء شکایات کا ازالہ بھی 2 اکتوبر. سے ڈی ایف ایس کے ذریعے خصوصی مہم کے طور پر  کیا جا سکتا ہے۔
  • تمام اسکیموں جیسی سی ای جی ایس ایس سی، وی سی ایف وغیرہ میں ہونے والی بہتری کو ڈی ایف ایس کے ذریعے. دلت انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ڈی آئی سی سی آئی) جیسی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت کے بعد اٹھایا جا سکتا ہے. جو نچلی سطح پر درج فہرست ذاتوں کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔
  • پبلک سیکٹر کے بینکوں

وزیر خزانہ نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا  کہ پی ایس بی ہر سال دو بار. این سی ایس سی کو  درج فہرست ذاتوں کی تقرری میں ہونے والی پیش رفت اور انہیں دیے جانے والے قرض کے بارے میں آگاہ کریں. –  پہلی بار 14 اپریل (بابا صاحب امبیڈکر کے یوم پیدائش). سے 30 اپریل تک کسی بھی وقت بات چیت کے ذریعے،  اور دوسری بار  اکتوبر میں معلومات کا اشتراک کرکے۔

 قومی دیہی معاش مشن

وزیر خزانہ نے کہا کہ اس میٹنگ کا مقصد تمام متعلقین کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لانا تھا . تاکہ درج فہرست ذاتوں کے لوگوں کی ترقی اور بہتری کے لیے آئین میں درج حقوق کی تکمیل میں مل کر کام کیا جا سکے۔ محترمہ سیتا رمن نے یہ بھی کہا کہ قومی دیہی معاش مشن.  (این آر ایل ایم) جیسی اسکیموں میں کارکردگی اطمینان بخش ہے. کیوں کہ وہاں قرض سے منسلک سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) . کا 21 فیصد ایس سی کے افراد تھے اور سواندھی میں، 19 فیصد مستفیدین ایس سی ہیں۔

تمام واجب الادا بینک کریڈٹ ایس سی کو دیں۔

 اپنے خطاب میں. این سی ایس سی کے چیئرمین جناب وجے سامپلا نے بینکرز پر زور دیا . کہ وہ تمام واجب الادا بینک کریڈٹ ایس سی کو دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایس سی کے فائدے کے لیے کئی اسکیمیں شروع کی ہیں۔ بینکرز کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے. کہ قومی معاشی مشن، درج فہرست ذاتوں کے لیے کریڈٹ بڑھانے کی گارنٹی اسکیم. درج فہرست ذاتوں کے لیے وینچر کیپٹل فنڈ، ہاتھ سے میلا اٹھانے  والوں کی باز آبادکاری کے لیے. خود روزگار اسکیم وغیرہ جیسی اسکیموں کے فوائد ہدف شدہ آبادی تک پہنچیں۔

Recommended