Urdu News

وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے مالیاتی استحکام اور ترقیات سے متعلق کونسل کی 24 ویں میٹنگ کی صدارت کی

خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن

 

 

نئی دہلی،  3 ستمبر 2021،    خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن  نے آج یہاں  مالیاتی استحکام اور ترقیات  سے متعلق کونسل (ایف ایس ڈی سی) کی 24 ویں میٹنگ کی صدارت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001X3ID.jpg

 

اس میٹنگ میں وزیر مملکت (خزانہ)  ڈاکٹر بھاگوت کشن راؤ کراڈ ،  وزیر مملکت  (خزانہ)  جناب پنکج چودھری ، ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر، جناب شکتی کانتا داس، فنانس فائننس سکریٹری اور اخراجات کے محکمے کے سکریٹری ، ڈاکٹر ٹی وی سومناتھن ، اقتصادی امور کے  محکمہ کے سکریٹری  جناب  اجے سیٹھ ، محصولات  کے محکمے کے  سکریٹری  جناب ترون بجاج، مالیاتی خدمات  کے محکمہ کے  سکریٹری  جناب  دیباش پانڈا، کارپوریٹ امور کی وزارت کے  سکریٹری جناب  راجیش ورما، وزارت  خزانہ کے چیف اکنامک ایڈوائزر ، ڈاکٹر کرشنا مورتی وی سبرامنین، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا کے چیئر پرسن جانب اجے تیاگی، پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی  کے چیئر پرسن جناب سپراتم بندھو پادھیائے، انسالوینسی اینڈ بینکرپسی بورڈ آف انڈیا کے ڈاکٹر ایم ایس ساہو، انٹرنیشنل فائننشیل سروسز سینٹرز اتھارٹی کے چیئر پرسن جناب انجیتی سرینواس، انشورنس اینڈ ریگولیٹری ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا کی رکن  (نان لائف)  ٹی ایل الامیلو اور ایف ایس ڈی سی  کے سیکرٹری  نے شرکت کی۔

میٹنگ میں  ایف ایس ڈی سی  کو تفویض کردہ مختلف ذمہ داریوں  مثلاً مالیاتی استحکام،  مالیاتی شعبے کی ترقی  انٹر۔ ریگولیٹری کو آرڈی نیشن،مالیاتی خواندگی، مالیاتی شمولیت اور معیشت کے  میکرو پروڈینشیل  سپر وژن  کے ساتھ ساتھ  بڑی مالیاتی کمپنیوں  کے کام کاج وغیرہ  کے بارے میں فیصلے  کئے گئے۔

کونسل میں دباؤ والے اثاثوں  کے بندوبست ، مالیاتی استحکام کے تجریئے کے لئے   ادارہ جاتی میکانزم  کو مضبوط کرنے ، مالیاتی شمولیت  آئی بی سی طریقہ کار سے متعلق معاملات  بھارتی روپے  کے انٹرنیشنلائزیشن  اور پنشن کے شعبے سے متعلق  مسائل کے بارے میں بھی بات چیت  کی گئی۔

Recommended