تفریح

امیتابھ بچن کی پہلی فلم’سات ہندوستانی’کوکتنے سال مکمل؟جانیے اس خبر میں

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے امیتابھ بچن کی پہلی فلم سات ہندوستانی کی ریلیز کو آج 53 سال مکمل ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی بگ بی نے انڈسٹری میں بھی اپنے 53 سال مکمل کر لیے ہیں۔ امیتابھ بچن نے اپنی پہلی فلم سات ہندوستانی 15 فروری 1969 کو سائن کی تھی اور یہ فلم آج کے ہی دن 7 نومبر 1969 کو ریلیز ہوئی تھی۔ خواجہ احمد عباس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ایکشن فلم میں امیتابھ بچن کے ساتھ اداکار مدھو، اتپل دت، جلال آغا اور اے کے ہنگل نے بھی کام کیا تھا۔

فلم سات ہندوستانی کے بعد امیتابھ بچن نے بہت سی فلموں میں شاندار اور یادگار اداکاری کی جن میں آنند، گڈی، باورچی، زنجیر، نمک حرام، سلسلہ، دیوار، ڈان، شعلے، پا، سرکار، بلیک، باغبان وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ امیتابھ بچن کو اپریل 2005 میں ایچ آئی وی/ایڈز اور پولیو کے خاتمے کی مہم کے لیے یونیسیف کا خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا تھا۔

امیتابھ کو 2001 میں پدم بھوشن اور 2019 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فی الحال امیتابھ سونی پر نشر ہونے والے شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ سیزن 14 کو ہوسٹ  کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ امیتابھ بچن جلد ہی کئی  فلموں میں نظر آنے والے ہیں جن میں اونچائی، گنپت، پروجیکٹ کے، بٹر فلائی وغیرہ شامل ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago