ہندستان اور امریکہ نےبحیرۂ جنوبی چین میں چین کو مشترکہ طور پر چیلنج کرنے کا عندیہ دیا

یہ عزم نئی دہلی میں منعقدہ تیسرے سالانہ ہندستان ۔ امریکہ 2 + 2 وزارتی گفتگو میں دونوں ممالک کی طرف سے جاری مشترکہ بیان میں کیا گیا ۔

گزشتہ دن امریکی وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو اور سکریٹری دفاع مارک ٹی ایسپر نے مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ ملاقات کی اور اہم سیکورٹی امور پر تبادلۂ خیال کیا ۔

ان میٹنگ میں ’’دونوں ممالک کے وزرا نے قواعدو ضوابط پر مشتمل بین الاقوامی حکم نامے پر قائم آزاد ،جامع ، پرامن ، اور خوش حال ہند بحر الکاہل کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ، جس کی بنیادمرکزیت ،قانون کی حکمرانی ، پائیدار اور شفاف بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری ، بات چیت اور عالمی قراردادکی آزادی پر ہے۔ ملک کی آزادی اور خودمختاری کے لیےباہمی عزت و احترام اور تنازعات کے حل کے لیے پر امن کوشش ہی عالمی سطح پر ایک ترقی پذیر یا ترقی یافتہ ممالک کے لیے بہتر ہے۔‘‘

خطے میں جائز مفاد رکھنے والے تمام تجارتی افرادکے معاشی اور سلامتی کے مفادات کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ، دونوں فریقوں نے ہم خیال ممالک کے مابین بحر الکاہل پر بڑھتی ہوئی بات چیت اور گفتگو کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہندستان اورامریکہ ہند بحر الکاہل کے خطے میں تعاون کا ارادہ رکھتا ہے۔اس سے باہر کے علاقوں میں سلامتی اور خوش حالی کے فروغ میں مشترکہ مفادات کی حمایت میں بہتر قدم ہوگا۔

دونوں فریقوں نے یہ بھی کہا کہ ’’بحیرۂ جنوبی چین میں ضابطہ اخلاق بین الاقوامی قانون کے مطابق کسی بھی قوم، ملک کے جائز حقوق اور مفادات کے ساتھ تعصب پسنددانہ رویہ اختیار نہیں کرے گا ۔‘‘

امن اور تعاون کی مضبوطی کی بنیاد پر ، وزرانے ہند بحر الکاہل میں شراکت دار ممالک کے ساتھ مشترکہ صلاحیت سازی کی کوششوں کو بڑھانے اور کثیرالجہات تربیتی مشقوں میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔ساتھ ہی انہوں نے ہند بحر الکاہل کے خطے میں پائیدار ، شفاف ، معیاری بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیےاپنی حمایت کا اظہار کیا۔

دونوں فریقوں نے نومبر 2020 میں بحیرۂ بنگال اور بحیرۂ عرب میں منعقد ہونے والے یو ایس انڈیا جاپان ،میانمار بحری مشق میں رائل آسٹریلیائی بحریہ کے شامل ہونے کا خیرمقدم بھی کیا۔

امریکہ نے 2023 میں انڈو پیسیفک آرمی چیف کانفرنس (آئی پی اے سی سی) ، انڈو پیسیفک آرمی مینجمنٹ سیمینار (آئی پی اے ایم ایس) اور سینئر ان لسٹڈ لیڈر فورم (ایس ای ایل ایف) کے انعقاد پر ہندوستان کی مشترکہ میزبانی کا خیرمقدم بھی کیا۔

دونوں ممالک کے وزرانے یہ بھی اعلان کیا کہ 6 اکتوبر 2020 کو ٹوکیو میں آسٹریلیا،ہندستان ، جاپان ، امریکہ سہ فریقی وزارتی اجلاس اب باہمی مشاورت سے سال میں ایک بار منعقد ہو گا ۔

انہوں نے توسیعی سرگرمیوں کے ذریعے (Quad consultations)تعاون کو مزید تقویت دینے کے لیے حمایت کا اظہار کیا ، جس میں شراکت دار ممالک کی ترقیاتی تنظیموں کے درمیان بات چیت کا آغاز بھی شامل ہے۔امریکہ 2021 میں اگلے 2 + 2 وزارتی مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔