625مقدمات درج، 327 سائبر ملزم گرفتار
نئی دہلی ، 26 جون (انڈیا نیرٹیو)
دہلی پولیس نے کورونا کی وبا میں آکسیجن ، انجیکشنز ، دوائیں اور اسپتال کے بیڈ حاصل کرنے کے نام پر دھوکہ دہی میں مصروف سائبر بدمعاشوں کے ذریعے استعمال ہونے والے تقریبا 1200 موبائل نمبرز کو مسدود کردیا ہے۔ جب کہ 250 کے قریب نمبرکو ٹروکالرکی مدد سے ، اس کو کووڈ اسکین کے نام پر ٹیگ کیا گیا ہے۔
سائبر ٹھگ ان نمبروں کے ذریعہ آئی سی یو ، آکسیجن سلنڈر ، ریمڈیسویر اور ہسپتال میں داخل کروانے کے نام پر ضرورت مندوں کو دھوکہ دے رہے تھے۔
دہلی پولیس کی 30 مختلف ٹیموں کے ذریعہ سائبر جعلسازی کے معاملات کی تحقیقات میں ابھی تک قریب 625 مقدمات درج کیے اور 327 سائبر ملزموں کو گرفتار کیا گیاہے۔ ان کا نیٹ ورک مغربی بنگال ، کرناٹک ، مہاراشٹر ، اترپردیش ، بہار ، جھارکھنڈ ، راجستھان اور دہلی این سی آر میں پھیلا ہوا ہے۔ جعلسازوں کے خلاف تحقیقات میں مصروف سائبر سیل تکنیکی جانچ کی بنیاد پر ان نمبروں کی نشاندہی کرتا ہے۔ پھر یہ انھیں سروس فراہم کنندہ کے ذریعے بند کر دیتا ہے۔
مذکورہ واقعے کے بارے میں جب دہلی پولیس کے ترجمان چنموئے وشواس سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم کے حوالے سے ہمارے پاس صفر پالیسی ہے اور اس پر مسلسل کارروائی کی جارہی ہے۔ ہماری ٹیم ان لوگوں پر بھی نگاہ رکھے گی جنہوں نے آنلائن ٹھگوں کے ای میلوں ، ایس ایم ایس ، واٹس ایپ اور کالوں کے ذریعہ دہلی والوں کو دوسری ریاستوں سے جعل سازی کانشانہ بنایا۔