Urdu News

گوا کی 34ویں یوم تاسیس کے لیے اہم شخصیات نے نیک خواہشات پیش کی

@PrakashJavdekar

صدر جمہوریہ نے گوا کی 34 ویں یوم تاسیس کی مبارک باد پیش کی

نئی دہلی ، 30 مئی (انڈیا نیرٹیو)

اتوار کے روز گوا کے صدر رام ناتھ کووند نے34 واں یوم تاسیس کی ریاست کے عوام کو مبارک باد دی ہے۔صدر کووند نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ، گوا کے یوم تاسیس پر وطن عزیز خصوصا گوا کے عوام کو مبارکباد۔ دلکش ساحل اور مہمان نواز لوگوں سے مالا مال ، گوا پائیدار ترقی کے ساتھ معاشی ترقی کی ایک مثاہے۔ گوا کے عوام کی ترقی اور خوش حالی کے لیے میری نیک خواہشات۔قابل ذکر ہے کہ 30 مئی1987 کوگواکو 25 ویں مکمل ریاست بنایا گیا تھا۔

نائب صدر جمہوریہ نے گوا کی 34 ویں یوم تاسیس کی مبارک باد پیش کی

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے اتوارکے روزکہاکہ گوانے ہماری قومی ترقی میں ثقافت اور سیاحت کے طریقوں سے بہت زیادہ تعاون کیا ہے۔انہوں نے گوا کے 34 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔

نائب صدر نائیڈو نے ٹویٹ کیا ، " یوم تاسیس کے موقع پر گوا کے عوام کو دلی مبارکباد۔" گوا اپنی مہمان نوازی اور گرم جوشی کے لیے جانا جاتا ہے۔ گوا نے ہماری قومی ترقی میں خاص طور پر ثقافت اور سیاحت کے ذریعے بہت تعاون کیا ہے۔ میری اس خوب صورت ریاست اور اس کے عوام کی صحت و خوش حالی کے لیے نیک خواہشات۔

انہوں نے کہا ، گوا کی یوم تاسیس کے موقع پر ، ریاست کے عوام کے صحت مند اور روشن مستقبل کی تمنا کرتاہوں۔ یہاں کی ثقافت اور قدرتی خوب صورتی ، سیاحوں کے لیے قدرتی کشش پیدا کرتی ہے۔ ریاست کی ترقی اور خوش حالی کے لیے میری نیک خواہشات۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر نے گوا کے شہریوں کو مبارکباد دی

اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے گوا کے شہریوں کو مبارک باد دی ہے، جو آج ریاست کا یومِ تاسیس منارہے ہیں۔ وزیر موصوف نے آنے والے برسوں میں ریاست میں ترقی کی نئی اونچائیوں کے حصول کے لیے نیک تمنائیں پیش کیں۔

Recommended