Urdu News

برطانیہ میں کورونا وائرس کی ایک نئی اورمختلف شکل ملنے سے دنیامیں پھیلی سنسنی

برطانیہ میں کورونا وائرس کی ایک نئی اورمختلف شکل ملنے سے دنیامیں پھیلی سنسنی

برطانیہ میں کورونا وائرس کی ایک نئی اورمختلف شکل ملنے سے دنیامیں پھیلی سنسنی

A new and different form of coronavirus has been found in the United Kingdom

نئی دہلی ، 21 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

برطانیہ کے کچھ حصوں میں کورونا وائرس کی ایک نئی اورمختلف شکل ملی ہے ، جو تیزی سے پھیل رہی ہے۔ مرکزی وزارت صحت بھی اس مسئلے کے سلسلے میں ایکشن میں آگئی ہے۔

وزارت صحت نے پیر کے روز ماہرین سے ایک میٹنگ کی۔ اس کے بعد ، مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ حکومت چوکس ہے۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

حکومت اس وائرس کا مطالعہ کر رہی ہے اور اس کے لیے اقدامات کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہی ہے۔جلد اس سمت میں کوئی پیش رفت ہوگی۔ اس لیے لوگوں کو نہ گھبرانے کے لیے کہا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کے کچھ حصوں میں ایک نئی قسم کا کورونا وائرس پایا جارہا ہے ، جو تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے اس بابت مطلع کیا ہے اور برطانیہ کے سائنس دان اس پر ایک تفصیلی مطالعہ کر رہے ہیں۔

Recommended