سی اے ٹی کا دیوالی پر ایک لاکھ 50 ہزار کروڑ کے کاروبارکا اندازہ
ملک بھر میں دو دن تک منائے جانے والے دھنتیرس کے تہوار پر 45 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کا کاروبار ہونے کا اندازہ ہے۔ کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس (سی اے ٹی) کا اندازہ ہے کہ اس سال دیوالی کے تہوار کی فروخت کا اعداد و شمار 1 لاکھ 50 ہزار کروڑ سے تجاوز کر جائے گا۔
ملک بھر کے بازاروں میں ہندوستانی اشیاء کی خرید و فروخت کو اہمیت دی جانے کی وجہ سے اس سال چین کو 75 ہزار کروڑ سے زیادہ کا نقصان ہونے کا اندازہ ہے۔
کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس (سی اے ٹی) کے قومی جنرل سکریٹری پروین کھنڈیلوال نے کہا کہ دو سالوں میں جو گاہک کورونا کی وجہ سے بازار سے دور ہو چکے ہیں وہ اب پوری طاقت کے ساتھ مارکیٹ میں واپس آ رہے ہیں۔
بازاروں میں بہت زیادہ بھیڑ کو دیکھتے ہوئے، سی اے ٹی کا اندازہ ہے کہ اس سال دیوالی کے تہوار کی فروخت کا اعداد و شمار 1 لاکھ 50 ہزار کروڑ کو عبور کر جائے گا۔
آل انڈیا جیولرز اینڈ گولڈ اسمتھس فیڈریشن (آئی جے جی ایف) کے قومی صدر پنکج اروڑہ، نے کہا کہ ہندوستانی سونے کی صنعت کورونا بحران سے پوری طرح سے نکل چکی ہے۔ بھارت میں سونے کی مانگ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اقتصادی سرگرمیوں میں زبردست چھلانگ اور صارفین کی طلب میں بہتری کے بعد جولائی تا ستمبر سہ ماہی میں ملکی مارکیٹ میں سونے کی طلب میں سال بہ سال 80 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…