Urdu News

کارکنوں ، سیاستدانوں نے پشتون رہنما علی وزیر کی گرفتاری کی مذمت کی

کارکنوں ، سیاستدانوں نے پشتون رہنما علی وزیر کی گرفتاری کی مذمت کی

کارکنوں ، سیاستدانوں نے پشتون رہنما علی وزیر کی گرفتاری کی مذمت کی

Activists, politicians condemn arrest of Pashtun leader Ali Wazir

پیرس (فرانس) 18 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

پشتون نسلی اقلیت کے ممبروں نے طویل عرصے سے یہ الزام عائد کررکھا  ہے کہ وہ پاکستانی ریاست اور اس کی سیکورٹی فورسز کی فوجی کارروائیوں اور نسلی دقیانوسی تصورات کا نشانہ بنے ہوئے  ہیں۔

پولیس نے بدھ  یعنی 16 دسمبر کو علی وزیر کو ان کے اور پشتون تحفظ موومنٹ کے متعدد رہنماؤں کے خلاف ایک مجرمانہ سازش کو روکنے اور سیکورٹی فورسز ، پولیس ، رینجرز اور دیگر ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز تبصرے  میں شامل ہونے کے الزامات کے تحت درج مقدمے کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔ پشتون تحفظ موومنٹ ، ایک سماجی و سیاسی گروہ ، جو پاکستان میں فوجی جرائم کو بے نقاب کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔

فرانس میں پشتون تحفظ موومنٹ کے ایک ممبر فضل الرحمن آفریدی

فرانس میں پشتون تحفظ موومنٹ کے ایک ممبر فضل الرحمن آفریدی نے کہا کہ ’’پی ٹی ایم نے محض الزامات کے تحت پاکستان کے ممبر پارلیمنٹ علی وزیر کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ اس گرفتاری سے ریاست پاکستان کا فاشسٹ چہرہ ظاہر ہوتا ہے۔اظہار رائے کی آزادی   سے محروم کرنے کے یہ سب ہتھکنڈے اپنائے جار ہے ہیں۔

پاکستان اور ہمسایہ ملک افغانستان میں پشتون اکثریتی علاقوں میں حکومت مخالف مظاہرے

پاکستان اور ہمسایہ ملک افغانستان میں پشتون اکثریتی علاقوں میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین نے پشتون رہنما علی وزیر کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور حکومت پرپشتونوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگایاہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو یہ کہتے ہوئے پشتون رہنما علی وزیر کی گرفتاری کی مذمت کیا ہے کہ ’’عوامی آواز کو کچلنے کے لیے منتخب نمائندوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنا‘‘ فاشسٹ حکومتوں کا طریقہ کار ہے۔

بلاول نے اس اقدام پر وزیر اعظم عمران خان پر طنز کیا

بلاول نے اس اقدام پر وزیر اعظم عمران خان پر طنز کیا اور کہا کہ ممبر قومی اسمبلی کے وزیر کی گرفتاری ’’جمہوری روایات کے منافی‘‘ ہے۔

پشتون نسلی اقلیت کے ممبروں نے  ایک طویل عرصے سے الزام عائد کیا ہے کہ وہ فوجی کارروائیوں ، نسلی دقیانوسی تصورات ، لاپتہ ہونے اور جعلی مقابلوں کا نشانہ بنتے جارہے ہیں۔

Pashtun leader Ali Wazir

Recommended