Urdu News

بھارت – اٹلی ورچوئل دوطرفہ سمٹ سے وزیراعظم کا خطاب

بھارت - اٹلی ورچوئل دوطرفہ سمٹ سے وزیراعظم کا خطاب

بھارت – اٹلی ورچوئل دوطرفہ سمٹ سے وزیراعظم کا خطاب

محترم جناب نمسکار!

آپ کے شروعاتی کلمات کے لیے آپ کا شکریہ !

کووڈ – 19 کے سبب جیسا آپ نے بتایا مجھے مئی میں اپنا اٹلی کا سفر منسوخ کرنا پڑا تھا۔ اچھی بات یہ ہے کہ آج ہم ورچوئل طریقے سے ملاقات کرپارہے ہیں۔ سب سے پہلے میں اٹلی میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئے نقصان پر میری طرف سے اور بھارت کے سبھی شہریوں کی طرف سے ہمدردی ظاہر کرتا ہوں۔ جب دنیا کے دیگر ممالک کورونا وائرس کو جان ہی رہے تھے ، سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے تب آپ اس آفت سے نمٹ رہے تھے۔

آپ نے پوری کامیابی کے ساتھ ایک انتہائی مشکل صورتحال پر فوری طور پر قابو پایا اور پورے ملک کو منظم کیا۔ عالمی وبا کے ان پہلے مہینوں میں اٹلی کی کامیابی نے ہم سبھی کو تحریک دی۔ آپ کے تجربوں نے ہم سب کی رہنمائی کی۔

عالی جناب،

آپ کی طرح میں بھی بھارت اور اٹلی کے تعلقات کو اور وسیع اور گہرا بنانے کے لیے عہد بند ہوں۔ 2018 میں ٹیک سمٹ کے لیے آپ کا بھارت کا سفر اور ہماری ملاقات کئی پہلوؤں کو چھونے والی رہی۔ بھارت کے لوگوں کے دل میں بھی اٹلی کے تئیں ایک نیا تجسس پیدا کرنے والی رہی۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ 2018 میں ہماری بات چیت کے بعد آپسی لین دین میں کافی رفتار آئی ہے۔

مجھے یہ جان کر خوشی ہے کہ اٹلی کی ممبر پالیمنٹ نے پچھلے سال بھارت –  اٹلی دوستی گروپ قائم کیا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ کووڈ کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد ہمیں اٹلی کے ارکان پارلیمنٹ کا بھارت میں خیرمقدم کرنے کا موقع ملے گا۔

عالی جناب،

یہ واضح ہے کہ کووڈ – 19 عالمی وبا دوسری جنگ عظیم کی طرح  تاریخ میں ایک موڑ بن کر رہے گی۔ ہم سبھی کو اس نئی دنیا کے لیے، کورونا کے بعد کی دنیا کے لیے اپنے آپ کو ڈھالنا ہوگا، اس سے پیدا ہونے والے چیلنجوں اور موقعوں کے لیے ہم سبھی کو ایک نئے سرے سے تیار رہنا ہوگا۔

مجھے یقین ہے کہ آج کی ہماری بات چیت سے ہمارے تعلقات اور مضبوط ہوں گے، آپسی مفاہمت میں اضافہ ہوگا اور تعاون کے نئے شعبوں کی نشاندہی کرنے میں مدد ملے گی۔

Recommended