Urdu News

پاکستان،ایران اور ترکی کے درمیان ریل سروس کی بحالی کا معاہدہ

پاکستان،ایران اور ترکی کے درمیان ریل سروس کی بحالی کا معاہدہ

پاکستان،ایران اور ترکی کے درمیان ریل سروس کی بحالی کا معاہدہ

Pakistan-Iran-Turkey Railway Service

اسلام آباد،23دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

پاکستان، ترکی اور ایران نے اسلام آباد سے تہران اور پھر استنبول تک ریل سروس بحال کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ حالیہ معاہدے کے مطابق یہ کارگو ریل سروس اگلے سال سے باقاعدگی سے چلائی جائے گی۔

یاد رہے کہ یہ سروس سنہ 2009 میں شروع کی گئی تھی مگر رواں برس کوئی بھی ٹرین اس روٹ پر نہ چل سکی جس کی وجہ سے ان تین ممالک نے اس کی 2021 میں بحالی پر اتفاق رائے کیا ہے۔

ترکی میں پاکستان کے قونصلر جنرل بلال پاشا

ترکی میں پاکستان کے قونصلر جنرل بلال پاشا نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اس سروس کو آئی ٹی آئی کنٹینر ٹرین کا نام دیا گیا ہے۔قونصلر جنرل بلال پاشا کے مطابق اس منصوبے کی بحالی کا فیصلہ دو ہفتے قبل ایک آن لائن اجلاس کے دوران کیا گیا ہے۔

بلال پاشا کے مطابق تینوں ممالک نے اس ٹرین سروس سے متعلق اپنی اپنی رپورٹس پیش کیں اور اس سروس سے متعلق مسائل اور مشکلات کا ذکر کیا۔

ترکی کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں ٹرین سروس

ان کے مطابق ترکی کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں ٹرین سروس کو تیز رفتار اور باقاعدہ بنانے کے لیے ایک دوسرے کو فنی مدد دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

اس اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا کہ مسائل کے باوجود جو سروس اس وقت دستیاب ہے اسے باقاعدگی سے چلایا جائے اور پھر بعد میں اس میں بہتری لا کر اسے مزید تیز تر بنایا جائے۔

اس وقت اس ٹرین کو کس طرح کے مسائل کا سامنا ہے اور یہ اپنے اہداف حاصل کرنے میں کس حد تک کامیاب رہی ہے؟ پاکستان اس سروس کو چلانے کے لیے کتنا تیار ہے اور اس کی بحالی کے پیچھے کیا محرکات ہیں؟

Agreement between Pakistan, Iran and Turkey to restore rail service

Recommended