Urdu News

احمدآباد سلسلہ وار دھماکہ: احمد آباد سلسلہ وار دھماکوں کے کیس میں 38 مجرموں کو سزائے موت، 11 کو عمر قید

احمدآباد سلسلہ وار دھماکہ: احمد آباد سلسلہ وار دھماکوں کے کیس میں 38 مجرموں کو سزائے موت

احمد آباد، 18 فروری (انڈیا نیرٹیو)

عدالت نے احمد آباد میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کے مجرموں کو لے کر بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے  اس دھماکہ معاملے میں 49 مجرموں میں سے 38 کو سزائے موت اور 11 کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس سے قبل 8 فروری کو خصوصی عدالت نے ان سبھی کو مجرم قرار دیا تھا۔ جبکہ 28 افراد کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیاتھا۔

قابل ذکر ہے کہ ہفتہ 26 جولائی 2008 کو احمد آباد میں شام 6.15 سے 7.45 بجے تک 90 منٹ میں 20 مقامات پر زور دار بم دھماکے ہوئے تھے۔ یہ دھماکے عوامی مقامات جیسے بسوں، اسپتالوں، پارکنگ لاٹس میں کیے گئے۔ ان دھماکوں میں 56 افراد ہلاک اور 246 زخمی ہوئے۔ اس سلسلے میں پولیس نے احمد آباد میں 20 اور سورت میں 15 شکایتیں درج کی تھیں۔ احمد آباد میں ہونے والے ان دھماکوں سے پورا ملک دہل گیا تھا۔

Recommended