Urdu News

ایئر مارشل وی آر چودھری ایئر فورس کے اگلے وائس چیف ہوں گے

ایئر مارشل وی آر چودھری

ایئر مارشل وی آر چودھری ایئر فورس کے اگلے وائس چیف ہوں گے

ایئر مارشل وویک رام چودھری کو ایئر فورس کا اگلا وائس چیف آف ایئر اسٹاف مقرر کیا گیا ہے۔ انہیں یہ اہم ذمہ داری تب دی گئی ہے جب ہندوستانی فضائیہ مشرقی لداخ کے علاقے میں رات کے وقت فضائی گشت کررہی ہے ۔

تقریباً 3800 گھنٹے سے زیادہ کاپرواز کا تجربہ رکھنے والے چودھری ویسٹرن ایئر کمانڈ بھی سنبھال چکے ہیں۔ اس وقت پاکستان بارڈر پر مسلسل مذموم سرگرمیاں انجام دے رہا تھا۔ائیر مارشل چودھری کو ائیر ہیڈ کوارٹرس میں اگلا وائس چیف آف ایئر اسٹاف مقرر کیا گیا ہے۔ ایئر مارشل چودھری ابھی تک دہلی میں ویسٹرن کمانڈ سنبھال رہے تھے۔ اب ان کی جگہ ایئر آپریشنس کے ڈائریکٹر جنرل ایئر مارشل بلبھ رادھا کرشنا کو تعینات کیا گیا ہے۔ایئر مارشل آر جے ڈک ورتھ کو پریاگراج میں سنٹرل ایئر کمانڈ کا چارج سنبھالنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔

نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے سابق طالب علم رہے ایئر مارشل چودھری کو 29 دسمبر 1982 کو ایئر فورس کے مرکزی جنگی اسٹریم میں شامل کیا گیاتھا۔ ائیر مارشل وویک رام چودھری نے تقریباً 38 برسوں کے کیریئر میں طرح طرح کے جنگی اور ٹرینر طیارے اڑائے ہیں۔ وہ مگ۔ 21 ، مگ ۔23 ایم ایف ، مگ ۔29 اور سکھوئی ۔30 ایم کے آئی جنگی طیارے اڑاچکے ہیں۔ ان کے پاس 3800 گھنٹے سے زیادہ کا اڑان کا تجربہ ہے۔

Recommended