Urdu News

راجدھانی دہلی میں فضائی آلودگی کا قہر جاری، ہوا کا معیار انتہائی ناقص

راجدھانی دہلی میں فضائی آلودگی کا قہر جاری، ہوا کا معیار انتہائی ناقص

نئی دہلی، 7 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

قومی راجدھانی دہلی میں ہوا کا معیار منگل کو انتہائی ناقص ترین زمرے میں پہنچ گیا ایئر کوالٹی سینٹر سسٹم اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (ایس اے ایف اے آر- سفر) ڈیٹا سسٹم نے یہ معلومات فراہم کیں ایس اے ایف اے آر- سفرکے مطابق دہلی میں ہوا کا معیار ( اے کیو آئی) 314 ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ آئندہ دو دنوں میں ہوا کا معیار بہتر ہونے اور درمیانے سے خراب زمرے میں رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 11.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے دو درجے زیادہ ہے۔ آج آسمان صاف رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Recommended