Urdu News

آکاش امبانی ہوں گے ریلائنس جیو انفوکوم کے نئے چیئرمین

آکاش امبانی ہوں گے ریلائنس جیو انفوکوم کے نئے چیئرمین

پنکج پوار کو اگلے 5 سالوں کے لیے کمپنی کا منیجنگ ڈائریکٹر بنایا گیا

مکیش امبانی جیو پلیٹ فارم لمیٹڈ کے چیئرمین بنے رہیں گے

معروف صنعت کار مکیش امبانی کے بڑے بیٹے آکاش امبانی اب ریلائنس جیو انفو کام لمیٹڈ کے چیئرمین ہوں گے۔ 27 جون کو ہونے والی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں ان کے نام پر مہر لگائی گئی۔ اس سے پہلے آکاش امبانی بورڈ میں نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ اس بات کا انکشاف منگل کو کمپنی کی جانب سے اسٹاک ایکسچینج میں کی گئی فائلنگ میں ہوا۔

 براؤن یونیورسٹی سے معاشیات میں گریجویٹ آکاش امبانی سے پہلے، ان کے والد مکیش امبانی کمپنی کے چیئرمین کے ناطے دیکھ بھال کر رہے تھے۔ بورڈ نے چیئرمین کے عہدے سے مکیش امبانی کا استعفیٰ بھی قبول کر لیا ہے۔ اس تقرری کو نئی نسل کو قیادت سونپنے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ مکیش امبانی جیو پلیٹ فارم لمیٹڈ کے چیئرمین رہیں گے۔

آکاش امبانی کوJioجیو کے 4G ماحولیاتی نظام کی تعمیر کا سہرا بڑی حد تک جاتا ہے۔ 2020 میں، پوری دنیا کی بڑی ٹیک کمپنیوں نے جیو میں سرمایہ کاری کی تھی، آکاش نے بھی ہندوستان میں عالمی سرمایہ کاری لانے کے لیے سخت محنت کی تھی۔

ایک اور بڑی تبدیلی میں،  ریلائنس جیو انفوکوم لمیٹڈنے پنکج پوار کو اگلے 5 سالوں کے لیے کمپنی کا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر رامندر سنگھ گجرال اور کے وی چودھری اب خود مختار ڈائریکٹر کے طور پر کام کو دیکھیں گے۔ ان کی تقرری بھی 5 سال کے لیے موثر ہوگی۔ یہ تقرریاں شیئر ہولڈرز کی منظوری کے بعد ہی درست ہوں گی۔

Recommended