Urdu News

فرانس میں اب تمام مساجد کا ہوگا رجسٹریشن،پارلیمنٹ میں بل پیش

فرانس میں اب تمام مساجد کا ہوگا رجسٹریشن،پارلیمنٹ میں بل پیش

فرانس میں اب تمام مساجد کا ہوگا رجسٹریشن،پارلیمنٹ میں بل پیش

پیرس ، 11 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

گزشتہ دنوں اسلام مخالف تنازعہ کی وجہ سے فرانس کی حکومت نے مسلمانوں کے خلاف سخت اقدامات شروع کردیئے ہیں۔حکومت نے پارلیمنٹ میں ایک نیا بل پیش کیا ہے جس کے تحت ملک میں کوئی مدرسہ نہیں ہوگا۔

یہاں تک کہ مساجد کا استعمال صرف عبادت کے لیے کیا جاسکے گا۔ساتھ ہی سبھی مساجد کو حکومت سے رجسٹرڈ کرناہوگا۔ حالاں کہ اس بل میں براہ راست طور پر اسلام یا مسلمانوں کا ذکر نہیں کیا گیا ہے لیکن مانا جارہا ہے کہ پارلیمنٹ میں اس بل پرچرچہ کے دوران ہنگامہ ہوگا۔

نئے بل میں کیے سخت دفعات بنائی گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ایک سے زیادہ شادی کرنے والے شخص کو شہریت کارڈ نہیں دیا جائے گا۔ خواتین اور بچوں کے لیے کوئی الگ سوئمنگ پول نہیں ہوگا۔

نئے بل کے تحت کسی مذہبی مالی اعانت کے لیے 10 ہزار یورو سے زیادہ کی اجازت نہیںدی جاسکے گی۔ اسی طرح مذہبی توہم پرستی کو فروغ دینے والوں کو 3 سال قید ہوگی۔

نیز تین سال کے بچوں کو اسکول بھیجنا بھی لازمی ہوگا۔ کہا جارہا ہے کہ اس بل کی منظوری کے بعد فرانس کا آئین کسی مذہب پر مبنی نہیں ہوگا۔

امور داخلہ کے وزیر جیرالڈ ڈرمینن نے کہا ہے کہ صدر عمانویل میکروں نے ان سے عیسائی مخالف، یہودی مخالف اور مسلم مخالف قوانین سے لڑنے کے لئے ایک پارلیمانی مشن تیار کرنے کے لئے کہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلامو فوبیا کولے کر تنازعہ ہواتھا۔ اسی کے ساتھ ہی حضرت محمدﷺ کے کارٹون بنانے پر روک لگانے کا مطالبہ کیا گیا۔ فرانس میں 16 اکتوبر کو ایک 47 سالہ استاد کو اسکول کے باہر قتل کردیا گیاتھا۔

Recommended