Urdu News

یکم ستمبر اسکول کے ساتھ اترپردیش کے مدارس میں بھی شروع ہوگی تعلیم

مدارس میں تعلیم

اتر پردیش حکومت نے یکم ستمبر سے مدارس میں میں جسمانی طور سے ایک سے 5 ویں تک کے بچوں کے لیے درس وتدریس کا کام شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی اقلیتی بہبود کے وزیر نند گوپال گپتا نندی نے مدرسہ ایجوکیشن کونسل کی طرف سے تسلیم شدہ/امداد یافتہ مدرسوں میں کووڈ پروٹوکال اور پابندیوں کے تحت تعلیم جسمانی طورسے شروع کئے جانے کی اجازت دے دی ہے۔

نند گوپال گپتا نندی نے آج یہاں کہا کہ بنیادی تعلیمی محکمہ کے کونسل اسکولوں، تسلیم شدہ اسکولوں اوردیگر بورڈز کے تحت چلنے والے اسکولوں میں کلاس چھ سے آٹھ تک کے بچوں کے لئے تعلیمی کام 23 اگست سے شروع ہوچکا ہے ۔ وہیں کلاس ایک سے پانچ تک کے بچوں کے لئے تعلیمی کام یکم ستمبر سے جسمانی طورسے شروع کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ پروٹوکال کی تعمیل کو یقینی بناتے ہوئے مزید کارروائی کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔ اسی سلسلے میں نندی نے بتایا کہ بنیادی تعلیم کے محکمے کی طرح اتر پردیش مدرسہ ایجوکیشن کونسل سے تسلیم ، امدادیافتہ مدرسوں میں بھی فوقانیہ (کلاس 06 سے کلاس 08تک) کے بچوں کے لئے تدریسی کام 23 اگست سے اور تحتانیہ (کلاس 01 تا 05) کے بچوں کے لئے تدریسی کام یکم ستمبرسے شرائط اور پابندیوں کے تحت جسمانی تعلیم شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اب تک پانچ کروڑ سے زیادہ لوگوں کو لگا ٹیکہ

بتادیں کہ اترپردیش میں کورونا ویکسی نیشن کی تعداد سات کروڑ چار لاکھ سے تجاوز ہوچکی ہے ۔ اب تک پانچ کروڑ 91 لاکھ سے زیادہ شہریوں نے کووڈ ٹیکہ کی کم از کم ایک خوراک لے لی ہے ۔ یہ ملک کی کسی بھی ایک ریاست میں ہوئی سب سے زیادہ ٹیکہ کاری ہے ۔ ریاست میں کورونا کی شفایابی کی شرح 98.6  فیصد ہے ۔ گزشتہ روز پازیٹیویٹی کی شرح 0.01 فیصد رہی ۔

Recommended