Urdu News

اپنی ماں، اپنی مادری زبان، اپنے مادر وطن اور آبائی مقام کو ہمیشہ یاد رکھیں: نائب صدر جمہوریہ

Vice President urges the successful people to work for betterment of their native places

نئی دہلی، 2  اپریل2021

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج اس بات پر زور دیا کہ ہر کسی کو اپنی جڑوں کو یاد رکھنا چاہئے اور اپنی ماں، مادری زبان، مادر وطن اور آبائی مقام کا ہمیشہ احترام کرنا چاہئے۔

بھونیشور میں راج بھون میں ’نیلما رانی- مائی مدر مائی ہیرو‘ کتاب کا اجرا کرنے کے بعد حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے تعلیم، عدلیہ اور انتظامیہ میں مادری زبان کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کو کہا۔ اشتراک اور دیکھ بھال کے جذبے کی صحیح تشریح کرتے ہوئے انہوں نے کامیاب عورتوں اور مردوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے آبائی گاوؤں کے لوگوں کی مدد کریں۔

یہ کتاب لوک سبھا رکن ڈاکٹر اچیوت سامنت نے اپنی والدہ مرحومہ محترمہ نیلمارانی کی سوانح حیات کے طور پر تحریر کی ہے۔ اپنی ما ں کی زندگی اور جدوجہد کو قلم بند کرنے پر جناب سامنت کی کاوش کو سراہتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ ایک ماں کی سوانح حیات کا اجرا کرنا ان کے لئے ایک دل کو چھونے والا تجربہ ہے، کیونکہ ایک ماں ہی کسی عورت یا مرد کو اپنی پرورش اور اقدار کے ذریعے عظیم ہستی بناتی ہے۔

محترمہ نیلما رانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ انتہائی غربت اور وسائل کی کمی کے باوجود انہوں نے اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دلائی اور غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے کام کرتی رہیں۔ انہوں نے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ اپنے بیٹوں کی مدد سے محترمہ نیلما رانی نے اپنے آبائی گاؤں کلارا بنک کو ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا اسمارٹ گاؤں بنادیا۔ اسے ایک زبردست ترغیب قرار دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے لوگوں کو ان سے تحریک لیتے ہوئے اپنے آبائی گاوؤں میں رہنے والوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے کہا۔

اڈیشہ کے گورنر پروفیسر گنیشی لال اور لوک سبھا رکن اچیوت سامنت حاضرین میں شامل تھے۔

Recommended