Urdu News

امرناتھ یاترا سوچھ تیرتھ کی طرف رواں دواں

امرناتھ یاترا سوچھ تیرتھ کی طرف رواں دواں

سوچھ بھارت مشن اربن دوئم  کے تحت، یاتریوں کے لیے صاف ستھرےاورکچرے سے پاک ماحول کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں۔ صفائی ستھرائی  کی سہولت اور صفائی کو فروغ دینے کے علاوہ اور ذمہ دارانہ فضلہ کو ٹھکانے لگانے کو فروغ دینے کے لئے بیداری مہمات اور صفائی ستھرائی کی سہولیت کے ساتھ ٹھوس کچرے کے بندوبست نظام کو لاگو کیا جاتا ہے۔ان اقدامات نے امرناتھ یاترا کے صفائی ستھرائی کے معیار ات کو نمایاں طور پراضافہ کیا ہے اور اسے عقیدت مندوں کے لیے ماحول کے حوالے سے شعوری یاترا میں بدل دیا ہے۔

تیرت کے لئے آنے والی آبادی  جولائی اور اگست کے درمیان جنوبی کشمیر میں امرناتھ یاترا کے دوران مقدس غار میں ہر سال عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد کا مشاہدہ کرتی ہے،جس سے کافی مقدار میں فضلہ پیدا ہوتا ہے، یاترا کی جگہ کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے موثر کچرے کے انتظام کی حکمت عملیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

امرناتھ یاترا سوچھ تیرتھ کی طرف رواں دواں

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00114X2.png

2022 میں امرناتھ یاترا کے دوران شہری مقامی اداروں یو ایل ویز نے صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کے لئے راستوں پر 127 ٹوائلیٹ سیٹس ،119 پیشاب گھر اور 40 نہانے کے یونٹس نصب کئے تھےاور انہیں برقرار رکھا تھا۔اس کے علاوہ یاترا کے لئے یو ایل ویز نے 780 ٹوائلیٹس بھی برقرار رکھے تھے ،سو فیصد کچرے کو جمع کرنے کے حصول کے لئے یو ایل ویز نے روزانہ کی بنیاد پر10 ٹوئن کمپارٹمنٹ وہیکل کا استعمال کیا تھا ۔انہوں نے کچرے کو الگ الگ کرنے کی سہولت کے لئے سبھی  کیمپوں میں 145 ٹوئن  بینس بھی نصب کئے تھے۔

سینٹری کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لئے خاتون ٹوائلیٹس کی سہولتوں میں مخصوص کالے ڈسٹ بین رکھے گئے تھے تقریباً150 میٹرک ٹن گیلا کچرا، 130 میٹرک ٹن خشک کچرا اور 10 سے12 میٹرک ٹن پلاسٹک کچرا نکلا تھا۔ اس پیدا ہونے والے کچرے سے نمٹنے کے لئے شہری مقامی اداروں نے یاترا کے دوران روزانہ 14 ڈی سلاجنگ گاڑیاں تعینات کی تھیں ساتھ ہی ہنگامی حالات کے لئے اضافی گاڑیاں بھی اسٹینڈ بائی میں تیار رکھی تھی۔2596 کے ایل کچرے کو کامیابی کے ساتھ شہری اربن اداروں نے ٹھکانے لگایا تھا ۔

صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کے لئے شہری اربن اداروں نے ٹھہرنے والے علاقوں میں آس پاس کی سڑکوں اور دیگر اداروں میں صفائی ستھرائی کرنے والے 231 ورکروں کو تعینات کیا ۔ ان ورکروں کو مناسب وردیاں پی پی ای کٹس ، دستانے ،گم بوٹس ، ماسک اور بروم فراہم کئے تھے۔

Recommended