Urdu News

مدورائی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی شاندار مثال جہاں مسلم درزی کلازہگر تہوار کے لیے تیار کرتے ہیں لباس

مدورائی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی شاندار مثال جہاں مسلم درزی کلازہگر تہوار کے لیے تیار کرتے ہیں لباس

چتھیرائی تہوار سے پہلے، مدورائی میں مسلم درزی بھگوان کلازہگر کی یاتراکے لیے عقیدت مندوں کے ملبوسات سلائی کرنے میں مصروف ہیں۔ اس سال دنیا کا مشہور چتھرائی تہوار 5 اپریل کو مندر میں جھنڈا لہرانے کے ساتھ شروع ہوگا۔  کلازہگر میلہ 16 اپریل کو منایا جائے گا۔ اس کی  سب سے اہم رسم بھگوان کلازہگر  کی یاترا ہوتیہے۔  اس میلے میں لاکھوں عقیدت مند شریک ہوتے ہیں۔ میناکشی مندر کے چتھیرائی تہوار کے بعد الگارکوول میں کلازہگر مندر کا چتھیرائی تہوار ہوگا۔  عقیدت مند رنگ برنگے ملبوسات پہن کر مذہبی جلوس میں شرکت کرتے  ہیں۔

مسلم کمیونٹی کے درزی نسل در نسل ان خاص ملبوسات کو ڈیزائن کرنے میں  مصروف عمل  ہیں۔  گذشتہ کئی برسوں سے  امیرجان، مدورائی کا ایک درزی، چتھرائی تہوار کے دوران عقیدت مندوں کے پہنے ہوئے ملبوسات سلائی کر رہا ہے۔ امیرجان نے  ایم این این کو بتایا   کہ ہم یہ کام تین نسلوں سے کر رہے ہیں۔

مجھے اپنے کام سے پیار ہے۔ ہم عقیدت مندوں کے لیے یہ خصوصی ملبوسات بلا لحاظ مذہب، ذات پات یا نسل بناتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے ہمارا کاروبار سب سے زیادہ متاثر ہوا کیونکہ فیسٹیول کا انعقاد نہیں کیا گیا۔ ہمیں امید ہے کہ اس سیزن میں ہمارا اچھا کاروبار ہو گا۔ میناکشی مندر کے چتھیرائی تہوار کے بعد الگارکوول میں کلازہگر مندر کا چتھیرائی تہوار ہوگا۔  نئے ہال میں پوجا کے سامان، خصوصی کپڑے اور دیگر اشیاء فروخت کرنے والی دکانوں والے دکاندار سال کے مصروف ترین مہینے کا سامنا کرنے کے لیے کمر بستہ ہیں کیونکہ تہوار کے لیے مندر کا پرچم لہرانے کے بعد بڑی تعداد میں عقیدت مند دکانوں پر آئیں گے۔

چتھیرائی فیسٹیول، جسے چتھیرائی تھروویزہ، میناکشی کلیانم یا میناکشی تھروکالیانم بھی کہا جاتا ہے، دیوی میناکشی اور  بھگوان سندریشور کی آسمانی شادی ہے۔ اس سال کا چٹھیرائی تہوار اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ گزشتہ دو سالوں سے کووڈ-19 وبائی امراض کے پیش نظر لاک ڈاؤن پابندیوں کی وجہ سے عقیدت مندوں کی شرکت کے ساتھ منعقد نہیں کیا گیا تھا۔  یہ میلہ ایک ماہ تک جاری رہتا ہے۔  پہلے 15 دن مدورائی کے خدائی حکمران کے طور پر میناکشی کی تاجپوشی اور سندریشور سے اس کی شادی کی تقریبات کو نشان زد کرتے ہیں۔

Recommended