Urdu News

انڈیا گراس روٹس انوویشن فورم میں مقابلہ جیت کرہندوستان کی ایک اختراع کار نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا

انڈیا گراس روٹس انوویشن فورم میں مقابلہ جیت کرہندوستان کی ایک اختراع کار نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا

ہندوستان سے محترمہ شالینی کماری نے تھرڈ آسیان انڈیا گراس روٹس انوویشن فورم میں گراس بنیادی سطح کی اختراع کاری کے مقابلے میں روٹس انوویشن کمپی ٹیشن میں ان کی اختراع ‘ لائق تطبیق  ٹانگوں والا  اصلاح شدہ واکر’ کے لیے پہلا انعام حاصل کیا۔

ٹیکنالوجی جو صنعت کو منتقل کی گئی تھی، ملک میں ہڈیوں کو سہارا دینے والی مصنوعات بنانے والی ایک سرکردہ کمپنی وسکو ری ہبلی ٹیشن ایڈس، برک اور مارٹر اسٹورز اور ایمیزون انڈیا جیسے بازاروں کے ذریعے ملک کے عام لوگوں کے درمیان  خریداری کے لیے دستیاب ہے۔

محترمہ شالینی کماری نے یہ انعام ایچ ای ڈاکٹر ہول سینگھینگ، کمبوڈیا  سی او ایس ٹی آئی کے چیئرمین اور ڈائریکٹر جنرل، جنرل ڈیپارٹمنٹ آف سائنس، ٹیکنالوجی اور انوویشن وزارت برائے صنعت سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع (ایم آئی ایس ٹی آئی) ، کنگڈم آف کمبوڈیا سے حاصل کیا۔ انہوں نے پہلے انعام کی فاتح ہونے کی وجہ سے 1,500  امریکی ڈالر کا نقد انعام جیت لیا ہے۔

تین روزہ تیسرا آسیان انڈیا گراس روٹس انوویشن فورم جس کا اہتمام آسیان کمیٹی برائے سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع(سی او ایس ٹی آئی) نے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی(ڈی ایس ٹی)،حکومت ہند اور نیشنل انوویشن فاؤنڈیشن (این آئی ایف) کے اشتراک سے کیا ہے، آج نوم پنہ، کمبوڈیا میں حکومت کمبوڈیا کے صنعت، سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع کے وزیر،محترم کٹی سیٹتھا پنڈتا چام پرسیدھ کی موجودگی میں اختتام پذیر ہوا۔

اس فورم میں  عوامی سطح پر اختراع کاری کا مقابلہ ، طلبا کا اختراع کاری کا مقابلہ، پینل ڈسکشن، کلیدی تقریریں اور اختراعات کی ایک نمائش شامل تھی جس میں ہندوستان اور آسیان ممبر ممالک(اے ایم ایس) کے شرکاء شامل تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمبوڈیا کے وزیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ شرکاء نے ایک دوسرے کے تجربات سے بہت کچھ حاصل کیا ہوگا۔

Recommended