Urdu News

اڑان اسکیم کے تحت 5 برسوں کے دوران مسافروں کی سالانہ آمد و رفت 2.6 لاکھ سے بڑھ کر 33 لاکھ ہو گئی ہے

شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جنرل ( ڈاکٹر ) وی کے سنگھ ( ریٹائرڈ )


شہری ہوا بازی کی وزارت  نے 21 اکتوبر ، 2016 ء کو علاقائی کنکٹی ویٹی اسکیم ( آر سی ایس ) – اڑان ( اڑے دیش کا عام ناگرک ) نامی اسکیم کا آغاز کیا تھا ، جس کا مقصد غیر مستعمل اور کم استعمال ہونے والے ہوائی اڈوں سے علاقائی  کنکٹی ویٹی میں اضافہ کرنا اور  عوام کے لئے فضائی سفر کو سستا بنانا ہے ۔  اب تک ملک بھر میں اڑان کے 425 روٹ شروع کئے جا چکے ہیں ، جن میں  دو آبی ہوائی اڈوں اور 8 ہیلی پورٹس  سمیت اڑان کے 68 ہوائی اڈوں کو مربوط کیا گیا ہے ۔

اڑان اسکیم کے آغاز سے اب تک اسکیم کے تحت فائدہ اٹھانے والے مسافروں کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں :

1 ۔

2017-18

2,63,166

2 ۔

2018-19

12,40,896

3 ۔

2019-20

29,91,337

4 ۔

2020-21

14,98,066

5 ۔

2021-22

32,99,860












          امنگ نے ریاستی حکومت ، ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا ( اے اے آئی ) ، سول اینکلیو ، مرکزی سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں  ( سی پی ایس ای) ، ہیلی پیٹ اور آبی ہوائی اڈوں  میں غیر مستعمل اور کم استعمال  والے ہوائی اڈوں کی بحالی کے لئے 4500 کروڑ روپئے کی کل لاگت کی اسکیم کو منظوری دی ہے ۔ اس اسکیم کے تحت  20 جون ، 2022 ء تک 2610 کروڑ روپئے خرچ کئے جا چکے ہیں ۔

          یہ معلومات شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت  جنرل ( ڈاکٹر ) وی کے سنگھ  ( ریٹائرڈ ) نے لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے فراہم کیں ۔

Recommended