Urdu News

کورونا وائرس کی دوسری نئی اقسام جنوبی افریقہ سے آئی ہیں : برطانوی وزیرصحت

کورونا وائرس کی دوسری نئی اقسام جنوبی افریقہ سے آئی ہیں : برطانوی وزیرصحت

کورونا وائرس کی دوسری نئی اقسام جنوبی افریقہ سے آئی ہیں : برطانوی وزیرصحت

Another new strain of the coronavirus came from South Africa: the British Minister of Health

لندن،24دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

برطانیہ میں کورونا کے ایک اور نئے قسم کے پتہ لگنے سے وہاں دہشت پھیل گئی ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہ نئی اقسام جنوبی افریقہ سے آئی ہیں کیونکہ یہ ان مریضوں میں پائی گئی ہیں جو جنوبی افریقہ سے واپس لوٹے تھے۔

برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہیکناک نے بدھ کو یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے یہ خدشہ ظاہر کیاہے کہ کورونا کی یہ نئی قسم زیادہ تیزی سے پھیلنے والی اوراپنی شکل بدلنے والی ہے۔

برطانیہ کے محکمہ صحت نے حال ہی میں بتا یا تھا کہ کورونا وائرس کی ایک بدلی ہوئی قسم کاپتہ لگاہے جو اس وبا کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ ہو سکتی ہے۔

برطانیہ میں اب جنوبی افریقہ سے آئے کورونا کےایک اور نئے اقسام کے پتہ لگنے کے بعد خوف کاماحول پیدا ہوگیا ہے اور اس وبا کے مزیدتیزی سے پھیلنے کا خوف منڈرانے لگا ہے۔

New strain- corona virus

وزیر صحت نے دس ڈاوننگ اسٹریٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کےدونوں نئےاقسام ان لوگوں میں پائے گئے ہیں جو پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران جنوبی افریقہ سے واپس لوٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی یہ نئی قسم زیادہ تشویش پیدا کرنےوالی ہے۔

اس خبر کے بعد برطانیہ نے جنوبی افریقہ کی پروازوں پرروک لگادی ہے اور ان لوگوں سےخود کو فورا کوارنٹائن کرنےکےلئے کہاہے جو جنوبی افریقہ سے ہوکر آئے ہوں یا پھر پندرہ روز میں وہاں سے آئے لوگوں سےرابطہ میں آئے ہوں۔

واضح رہے جب سے کورونا کی پہلی نئی قسم کا پتہ لگا تھا اسی وقت سے ہندوستان سمیت کئی ممالک نے برطانیہ سے آنے والی پروازوں پرروک لگا دی تھی۔برطانیہ میں لاک ڈاؤن کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

Recommended