فرانس میں ایک بار پھر فائرنگ ، 3 پولیس اہل کار ہلاک

پیرس،23دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے آج بدھ کے روز ٹویٹر پر بتایا ہے کہ فرانس کے وسطی علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں تین پولیس اہل کار ہلاک اور چوتھا زخمی ہو گیا۔

ایجنسی نے یہ بات استغاثہ کے حوالے سے بتائی۔العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔

واضح رہے کہ فرانس

واضح رہے کہ فرانس میں حضرت محمدﷺ کا کارٹون شائع ہونے کے بعد حملوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اور مسلمانوں کے خلاف زبردست نفرت پھیلائی جارہی ہے۔

فرانس حکومت کا کہنا ہے کہ خاکے شائع کرنا اظہاررائے کی آزادی کا معاملہ ہے ہم اس پر پابندی عائد نہیں کرسکتے۔ اس وجہ سے فرانس نہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے۔

Another shooting kills 3 police officers in France