Categories: بھارت درشن

ڈوڈہ میں فوج کی جانب سے غریب طلبا کی سینک اسکول میں داخلے کے لیے کوچنگ کلاسز کا افتتاح

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فوج نے ڈوڈہ میں سینک اسکول (فوجی اسکول) میں داخلے کے امتحانات کے لیے کوچنگ کلاسز کا افتتاح کیا۔ ایک فوجی آفیسر نے کوچنگ کلاسز کی تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے 20 طلبا کلاسز میں شرکت کریں گے اور آنے والے دنوں میں یہ تعداد بڑھنے والی ہے۔ اس پہل کا مقصد سینک اسکولوں میں غریب اور دیہی پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلبا کے داخلہ کو یقینی بنانے کے لیے مدد اور کوچنگ فراہم کرنا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
چونکہ غریب طلبا  کے لیے نجی اداروں میں کوچنگ کرنا بہت مشکل ہے، وہاں داخلہ اور پھر درس کے لئے بھاری رقومات درکار ہوتی ہے۔جس وجہ سے غریب طلباکی تعلیم متاثر ہو جاتی ہے۔ اس لیے طلبہ کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ ان کے روشن مستقبل کے لیے انہیں اچھی تعلیم فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ سینک اسکول کے داخلے کے امتحان کے لیے طلباکی رہنمائی اور تیاری کا نامور سینک اسکولوں میں نشستیں حاصل کرنے میں مدد فراہم کرکے خطے کو مستحکم کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ بھارتی فوج کے کمپنی کمانڈر نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے تعلیم کی اہمیت و فادیت پر روشنی ڈالی اور طلباکو اپنے مقصد کے حصول کے لئے سخت محنت کرنے کی تلقین کی۔ کوچنگ کلاسسز شروع ہونے پر طلبااور ان کے والدین کی طرف سے زبردست ردعمل ملا ہے۔فوج نے ہی اْن کے بچّوں کے آن لائن فارم داخل کرنے میں مدد کی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago