بھارت درشن

مشہور وولر جھیل میں پچاس ہزار سے زیادہ مہمان پرندوں کی آمد

 ایشیا کی سب سے بڑی میٹھے پانی کی جھیل ولر جھیل میں ولر کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی (ڈبلیو سی ایم اے) کی ابتدائی مردم شماری سے پتہ چلا ہے کہ جھیل پچاس ہزار سے زیادہ پرندوں کی میزبانی کرتی ہے۔ ڈبلیو سی ایم اے کے ایک اہل کار نے بتایا کہ ڈبلیو سی ایم اے نے وولر جھیل میں پرندوں کی مردم شماری کی تھی۔

  انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں، پرندوں کے شوقین افراد نے حصہ لیا اور جھیل کے مختص علاقوں میں پرندوں کی کل گنتی کی۔مردم شماری کے دوران پرندوں کی 20 سے زیادہ اقسام جیسے کامن پوچارڈس، رڈی شیلڈکس، گریلاگ گیز اور دیگر کو ریکارڈ کیا گیا ان کا مزید کہنا تھا کہ درست اعداد و شمار مرتب کرنے کے بعد فراہم کیے جائیں گے تاہم مردم شماری کے دوران تقریباً پچاس ہزار سے زائد پرندے ریکارڈ کیے گئے۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرندوں کی گنتی کا مقصد نقل مکانی کرنے والے پرندوں کی آبادی کے اتار چڑھاؤ کے رجحانات پر نظر رکھنا اور مجموعی اعداد و شمار جمع کرنا ہے تاکہ ہندوستان بھر میں پرندوں کی عام گنتی کے ساتھ اسی کو شامل کیا جا سکے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago