عمران حکومت کے خلاف پاکستان اپوزیشن متحد، پاکستان حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجانے کو تیار

As PDM steps up protest against Imran Khan, Pak govt books opposition leaders for holding rally

مردان ،پاکستان، 31 دسمبر (انڈیا نیرٹیو):

جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ سٹی پولیس اسٹیشن نے مسلم لیگ (ن) کے حاجی خان اکبر ، جے یو آئی-ایف مردان کے جنرل سکریٹری مولانا امانت شاہ حقانی ،

سابق ڈپٹی اسپیکر اکرام اللہ شاہد ، قومی وطن پارٹی کے ضلعی چیئرپرسن مجیب الرحمن اور عوامی نیشنل پارٹی کے لطیف الرحمن کے خلاف مقدمات درج کیے۔اس مقدمہ میں رحمان ، جاوید یوسف زئی اور دیگربھی شامل ہیں۔

یہ مقدمات پی ڈی ایم کے بینر تلے اپوزیشن کی جانب سے بغیر اجازت لیےمردان میں ریلی نکالنے کے چند دن بعد درج کیے گئے تھے۔

یہ اس وقت سامنے آیا جب اپوزیشن عمران خان حکومت کے خلاف اپنا احتجاج تیز کرنے کا ارادہ کررہی ہے۔

دی نیوز نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ پی ڈی ایم قائدین جمعہ کو لاہور میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ پر اہم مشورے کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جمعرات کے روز لاہور پہنچ رہے ہیں اور پی ڈی ایم کے اجلاس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز سے ملاقات کریں گے۔

پی ڈیم ایم کی طرف سے عمران خان کو در پیش چیلینج

سیاست میں فوج کی مداخلت اور جوڑ توڑ انتخابات کے ذریعے ’’کٹھ پتلی‘‘ خان لگانے کے خلاف ، اپوزیشن کی 11 جماعتوں کا اتحاد ، PDM تشکیل دیا گیا ہے۔

اپوزیشن نے پاکستان فوج کی دادا گیری کی بھی مخالف کی

عمران خان کو ایک سنگین چیلنج درپیش تھی جب پی ڈی ایم نے 31 جنوری کو اپنے عہدے سے دستبردار ہونے یا اسلام آباد کے لیے ’’لانگ مارچ‘‘ کا سامنا کرنے کی آخری تاریخ طے کی تھی۔

پی ڈی ایم نے بڑے شہروں میں بڑے پیمانے پر ریلیاں نکالی ہیں تاکہ عمران خان کی برطرفی کی جائے اور طاقتور فوج پر دباؤ ڈالا جاسکے کہ وہ سیاست میں مداخلت بند کردیں۔

As PDM steps up protest against Imran Khan