Urdu News

کشمیرسےکنیاکماری تک ایشیاکی سب سےطویل سائیکل ریس کاآغاز

کشمیرسےکنیاکماری تک ایشیاکی سب سےطویل سائیکل ریس کاآغاز

  ڈویژنل کمشنر  کشمیر وجے کمار بدھوری نے جھنڈی دکھاکر روانہ کیا
سری نگر، یکم مارچ

کشمیر سے کنیا کماری تک ایشیا کی سب سے طویل سائیکل ریس کو بدھ کی صبح یہاں بخشی اسٹیڈیم سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔اس موقعے پر صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کی جو یہ ریس ہے یہ دکھاتی ہے کہ اس کے لئے بہت زیادہ جذبہ در کار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر جذبہ موجود ہے تو کچھ کیا جا سکتا ہے۔موصوف صوبائی کمشنر نے کہا کہ جموں وکشمیر کے نوجوان سپورٹس میں بہے بہت آگے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس کے مختلف شعبوں میں اپنا نام کمایا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سپورٹس کونسل بہت ہی سرگرم ہیں اور تمام پنچایتوں میں کھیل کے میدان بنائے گئے ہیں اگر کہیں نہیں بنا تو مجھے اس کے بارے میں مطلع کیا جائے۔سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھلنے کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر بدھوری نے کہا کہ اسکولوں کے کھلنے کے لئے تمام تر تیاریاں کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکول ٹائمنگ میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ سمارٹ سٹی کے پیش نظر جو کئی کام چل رہے ہیں، اس سے ٹریفک جام کا مسئلہ پیش نہ آسکے۔پراپرٹی ٹیکس کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں اور زرعی اراضی پر پراپرٹی ٹیکس لاگو نہیں ہے۔

Recommended