Urdu News

آسام اسمبلی انتخابات 2021: وزیر اعلیٰ نے ریاست میں حکومت بنانے کا دعوی کیا

آسام اسمبلی انتخابات 2021: وزیر اعلیٰ نے ریاست میں حکومت بنانے کا دعوی کیا

آسام اسمبلی انتخابات 2021: وزیر اعلیٰ نے ریاست میں حکومت بنانے کا دعوی کیا

گوہاٹی ، 02 مئی (انڈیا نیرٹیو)

آسام کے وزیر اعلیٰ سروانند سونووال کو ریاست میں اقتدار کی واپسی کا یقین ہے۔ موصول ہونے والے رجحانات کے مطابق بی جے پی فتح کی طرف گامزن نظر آ رہی ہے۔

اتوار کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے سونووال نے کہا کہ رجحانات کے مطابق ، یہ واضح ہے کہ بی جے پی ، یونائیٹڈ پیپلز پارٹی ، لبرل (یو پی پی ایل) اور آسام گن پریشد کے ساتھ مل کر آسام میں حکومت بنائے گی۔ ہمیں ووٹوں کی گنتی ختم ہونے تک انتظار کرنا پڑے گا ، لیکن رجحانات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عوام ہمارے حق میں ہیں۔ ریاست کی 126 نشستوں پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے ، حالیہ رجحان کے مطابق سونووال مجولی اسمبلی حلقہ میں سب سے آگے ہیں۔ جب کہ اسی حلقے سے کانگریس کے امیدوار راجیب لوشن پیگو پیچھے ہیں۔ حکمراں بی جے پی 60 نشستوں پر سبقت بنائے ہوئےہے جب کہ کانگریس 26 سیٹوں پر برتری حاصل کررہی ہے۔

آسام میں تین مراحل میں ووٹنگ ہوئی۔ ریاست کی 126 نشستوں میں سے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ 27 مارچ کو ، دوسرا یکم اپریل کو اور تیسرا مرحلہ 06 اپریل کو ہوا تھا۔ تین مراحل میں ، مرکزی پارٹی بی جے پی اور کانگریس مہا گٹھ بندھن نے ووٹروں کو خوش کرنے کے لیے خوب کوششیں کیں۔ بی جے پی نے ریاست میں ترون گوگوئی کی زیرقیادت کانگریس پارٹی کی 15 سالہ طاقت کا خاتمہ 2016 کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیت کے بعد کیاتھا۔ ریاست کی 126 نشستوں میں سے 86 نشستیں بی جے پی اتحاد نے جیتی تھیں۔

ایکزٹ پول کے مطابق ، بی جے پی ریاست میں لگاتار دوسری مدت کے لیے حکومت تشکیل دے سکتی ہے۔ انتخابی مہم کے دوران ووٹروں کو لبھانے کی کوشش کرنے والی بی جے پی کے بڑے ناموں میں وزیر اعظم نریندر مودی ، مرکزی وزیر امت شاہ اور راج ناتھ سنگھ شامل تھے۔ کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی ریاست میں انتخابی مہم چلائی تھی۔

Recommended