Urdu News

آسام الیکشن: آخری مرحلےکی پولنگ جاری

آسام الیکشن: آخری مرحلےکی پولنگ جاری

آسام الیکشن: آخری مرحلےکی پولنگ جاری

گوہاٹی ، 06 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

آسام اسمبلی عام انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے لئے پولنگ منگل کی صبح 7 بجے شروع ہوئی۔ آخری مرحلے میں ، ریاست کے 12 اضلاع میں 40 اسمبلی نشستوں کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔

ابتدائی مرحلے میں ، کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر ای وی ایم میں خرابی پائی گئی۔ اس طرح کی شکایات دارالحکومت کے علاقے سے آئیں ہیں۔ مشینوں کو تبدیل کرکےفوری طور پولنگ شروع کرائی گئی۔ تیسرے مرحلے کے لیے کل 337 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں 25 خواتین اور 312 مرد امیدوار شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ آسام میں کل ووٹرز 2 کروڑ ، 33 لاکھ ، 74 ہزار ، 087 ہیں۔ ان میں سے 1کروڑ ، 18 لاکھ ، 23 ہزار ، 286 مرد؛ جب کہ1 کروڑ ، 15 لاکھ ، 50 ہزار ، 403 خواتین اور 398 تیسری صنف کے رائے دہندگان ہیں۔ ان کے علاوہ 63 ہزار 074 سروس کررہے ووٹرز ہیں۔

تیسرے مرحلے میں کل 79 لاکھ ، 19 ہزار ، 641 عام ووٹرز ہیں۔ ان میں 40 لاکھ ، 11 ہزار ، 539 مرد اور 39 لاکھ ، 07 ہزار ، 963 خواتین اور 139 تیسری صنف کے ووٹرز ہیں۔

آسام میں2.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا

بالائی آسام کے ڈبروگڑھ ضلع کے صدر مقام سے 62 کلومیٹر مشرق میں صبح 9.30 بجکر 54سیکنڈ پر 2.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ زلزلے کے سبب کسی قسم کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

زلزلے کی انتہائی کم شدت اور صبح سویرے ہونے کی وجہ سے لوگوں کو اس کا پتہ نہیں چل سکا۔ زلزلہ پیما ئش مرکز سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ، زلزلے کا مرکز بالائی آسام کے ضلع ڈبروگڑھ سے 62 کلومیٹر مشرق میں زمین سے 39 کلومیٹر نیچے بتایا گیا ہے۔ زلزلے کا مرکز 27.55 شمالی عرض البلد اور 95.54 مشرقی طول بلد پر تھا۔

Recommended