Categories: بھارت درشن

یمن میں نئی کابینہ کے طیارے کی ہوائی اڈے آمد پرحملہ،26 افراد ہلاک

یمن میں نئی کابینہ کے طیارے کی ہوائی اڈے آمد پرحملہ،26 افراد ہلاک

At least 26 people have been killed in an attack on a new cabinet plane in Yemen

عدن،31دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

عدن کے اسپتال کے ذریعے کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 50 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہوائی اڈے پر صحافیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

ان میں سے مقامی بلقیس ٹی وی سے وابستہ ایک صحافی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔رپورٹر نے ابتدائی اطلاعات کے حوالے سے کہا ہے کہ اس حملے میں یمنی کابینہ کا کوئی وزیر زخمی نہیں ہوا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی

فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے نمایندے نے جائے وقوعہ سے بتایا ہے کہ یمن کی قومی اتحاد کی نئی کابینہ کا طیارہ ہوائی اڈے پر اترنے کے فوری بعد دھماکے ہوئے تھے۔

انھوں نے مزید بتایا ہے کہ جب کابینہ کے ارکان طیارے سے اتر رہے تھے تو اس وقت دو دھماکے ہوئے ہیں۔ایک مقامی سیکورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ تین مارٹر گولے ائیرپورٹ کے ہال پر گرے تھے۔

یمن کے وزیراطلاعات معمرالاریانی

یمن کے وزیراطلاعات معمرالاریانی نے ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں پر اس حملے میں ملوّث ہونے کا الزام عاید کیا ہے لیکن فوری طور پر کسی گروپ نے اس تباہ کن حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

حملے کے بعد وزیراعظم معین عبدالمالک سمیت کابینہ کے وزراءاور یمن میں متعیّن سعودی سفیر محمد سعید ال جابر کو باحفاظت شہر کے صدارتی محل میں منتقل کردیا گیا ہے۔

یمنی وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ”عدن کے ہوائی اڈے پر دہشت گردی کی یہ بزدلانہ کارروائی یمنی ریاست اور اس کے عظیم عوام کے خلاف مسلط کردہ جنگ کا حصہ ہے۔“

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago