Urdu News

وزرا کونسل کی میٹنگ ، نتیش کابینہ نے 4،503 عہدوں کی منظوری دی،کل 35 ایجنڈوں پرمہرثبت

وزیر اعلیٰ نتیش کمار

پٹنہ ، 31 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعلی ٰنتیش کمار کی صدارت میں بدھ کے روز وزراکونسل کی میٹنگ میں 35 ایجنڈوں پر مہر ثبت کی گئی۔وزرا کونسل نے نوکری کا پٹارہ کھولتے ہوئے مختلف محکموں کے لئے 4,503عہدوں کی منظوری دی ۔ ساتھ ہی منظور شدہ تنخواہ پیمانے والے 2,850 عہدوں بھی بنائیں۔ 

 میٹنگ میں نتیش نے محکمہ داخلہ میں خالی پڑے 2018 عہدوں کو پُر کرنے کی منظوری دی۔فوجداری واقعات کی تحقیقات کو جلد سے جلد مکمل کرنے کے لئے گزٹ اور غیر گزٹ زمرے کی کل 218 پوسٹوں کو منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ پٹنہ میٹرو میں 188 آسامیاں بنانے کی منظوری دی گئی۔ نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی ، نئی دہلی کے ویب پورٹل کے کام کے لیے 39 مستقل پوسٹوں کی منظوری دی گئی ہے۔

میٹنگ میں محکمہ مویشی پروری اور ماہی گیر وسائل میں فشریزر افسر کے 264 عہدوں کی منظوری ملی۔محکمہ شہری ترقیات اور محکمہ رہائش میں 4,503عہدوں کی منظوری دی گئی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ قانون میں 39 آسامیاں پْر کی جائیں گی۔نتیش کابینہ نے بھبھوا عدالت احاطہ میں 20 عدالتی عمارتوں کی تعمیر کے لیے 50 کروڑ 69 لاکھ 62ہزار روپے کی منظوری دی ہے۔ 

اس کے علاوہ ایس سی-ایس ٹی رہائشی اسکولوں کی تعمیر کے لیے4,626.18 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ بالو  گھاٹ بندوبستی کی مدت میں توسیع کی  گئی ہے۔ اسے  31 مارچ سے بڑھا کر 30 ستمبر تک  کیا جائے گا۔

بہار میں تین سرمایہ کاری کوملی ہری جھنڈی 

وزرا کونسل کی میٹنگ میں مگدھ شوگر اینڈ انر جی کے 133 کروڑ 25 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کو گوپال گنج میں لگانے کی منظوری دی گئی۔میسرز سا وشنو بیکرز پرائیویٹ لمیٹڈ کو گیا میں صلاحیت بڑھانے کے لیے 38 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی۔ وہیں بابا ایگرو فوڈ لمیٹڈ نے اورنگ آباد میں 20 ایم ٹی پی ایچ رائس مل کے قیام کے لیے 45 کروڑ 39 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی منظوری دی۔

بہار میں یکم اپریل سے بالو ہوگا مہنگا 

بہار میں یکم اپریل 2021 سے بالو مہنگا ہوجائے گا۔ ریاستی حکومت نےبالو بندبستی کی رقم 50 فیصد تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج کابینہ کی میٹنگ میں یکم اپریل 2021 سے 30 ستمبر 2021 تک گرانٹ کی رقم میں 50 فیصد اضافہ کرکے مدت میں توسیع کی منظوری دی گئی۔

 ریاست میں اب بالو کے نئے بندوبستی والے افراد کو ماحولیات کی منظوری کے بعد 50 فیصد اضافی اوقاف کے ساتھ منظوری دی جائے گی۔بندوبستی کی رقم میں پچاس فیصد اضافے کے بعد اب یہ طے ہے کہ صوبے میں ایک بار پھربالو کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ جب بندوبستی کرنے والے حکومت کو زیادہ رقم دیتے ہیں تو اس سے صارفین پر اثر پڑے گا۔ بالوکی قیمتوں میں اضافے سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے لے کر دیگر اقسام کے تعمیراتی کام تک لاگت کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔

Recommended