بھارت درشن

اورنگ آباد27-28فروری کے دوران ڈبلیو انسیپشن میٹنگ کی میزبانی کرے گا

ڈبلیو 20 (ویمن 20) جی 20 کے تحت ایک آفیشل انگیجمنٹ گروپ ہے جو 2015 میں ترکی کی جی 20 صدارت کے دوران قائم کیا گیا تھا۔ اس کا بنیادی مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے . کہ صنفی فکر کو جی 20 کے مباحثوں میں مرکزی دھارے میں لایا جائے. اور جی 20 رہنماؤں کے اعلامیے میں ایسی پالیسیوں اور عزائم میں تبدیل کیا جائے. جو صنفی مساوات اور خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کو فروغ دیں۔ اورنگ آباد

ڈبلیو 20 انڈیا نے 20 دسمبر 12 کو ڈبلیو 2022 انڈونیشیا سے صدارت سنبھالی۔ بھارت کی صدارت کے تحت ڈبلیو 20 کی توجہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے “خواتین کی قیادت والی ترقی” کے وژن کو عملی جامہ پہنانے پر مرکوز ہے. جس کا مقصد مساوات اور برابری کی ایک ایسی دنیا بنانا ہے. جہاں ہر عورت وقار کے ساتھ زندگی بسر کرے . اور جہاں ہر عورت کو اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو پھلنے پھولنے. آگے بڑھنے اور تبدیل کرنے کا موقع ملے۔ ڈبلیو 20، 2023 خواتین کی قیادت میں ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے. اور خواتین کے لیے ایک سازگار ماحول اور ایکو سسٹم کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے. تاکہ وہ اپنی پوری صلاحیت کو بروئے کار لا سکیں اور اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو تبدیل کر سکیں۔

بھارت کی جی 20 صدارت کے لیے ڈبلیو 20 (ویمن 20)

ڈبلیو 20 – 2023 کے ذریعے جو ہدف مقرر کیا گیا ہے. وہ ڈبلیو 20 کے عالمی اور قومی نیٹ ورک کو مضبوط بناتے ہوئے ماضی کی صدارتوں سے ڈبلیو 20 ایجنڈے کے تسلسل کو یقینی بنانا ہے۔ یہ جامع مشاورت اور اقدامات ڈبلیو 20 اعلامیے. اور جی 20 رہنماؤں کے اعلامیے میں شامل ہوں گے۔ ڈبلیو 20، 2023 کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے. کہ ڈبلیو 20 اعلامیہ نمائندہ اور جامع ہو اور دنیا بھر میں خواتین کی حیثیت کو بہتر بنانے کے لیے حل فراہم کرے گا۔

بھارت کی صدارت کے تحت ڈبلیو 20 کے پانچ ترجیحی شعبے ہیں. جن میں انٹرپرینیورشپ میں خواتین، نچلی سطح پر خواتین کی قیادت. صنفی ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا. تعلیم اور ہنر مندی کی ترقی اور تبدیلی لانے والوں کے طور پر ماحولیاتی ایکشن کے طور پر خواتین اور لڑکیاں شامل ہیں۔ اورنگ آباد

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago